ETV Bharat / city

Corona Cases in J&K: جموں و کشمیر میں کورونا کے 1966 مثبت کیسز درج

author img

By

Published : Jan 13, 2022, 8:16 PM IST

COVID THIRD WAVE ,J&K reports 1966 positive cases & 5 death
جموں و کشمیر میں کورونا کے 1966 مثبت کیسز درج

جموں وکشمیر میں کورونا کے یومیہ کیسز لگاتار بڑھ رہے ہیں، جمعرات کے روز 1966 افراد کی رپورٹ مثبت آئی جبکہ 5 مریض ہلاک ہوئے Corona Cases in J&K ہیں۔

جموں وکشمیر میں کورونا کے یومیہ کیسز لگاتار بڑھ رہے Covid Cases in J&K ہیں، جمعرات کے روز 1966افراد کی رپورٹ مثبت آئی جبکہ 5 مریض فوت ہوئے ہیں۔

سرکاری ترجمان نے بتایا کہ جموں وکشمیر میں پچھلے چوبیس گھنٹوں کے دوران 1966 افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی۔

COVID THIRD WAVE ,J&K reports 1966 positive cases & 5 death
جموں و کشمیر میں کورونا کے 1966 مثبت کیسز درج

انہوں نے عداد وشمار ظاہر کرتے ہوئے بتایا کہ سری نگر میں جمعرات کے روز 416 افراد کورونا وائرس میں مبتلا پائے گئے، بارہمولہ میں 311، بڈگام میں 159، پلوامہ میں 12، کپواڑہ میں 26، اننت ناگ میں 39، بانڈی پورہ میں 53، گاندر بل میں 7 ، کولگام میں 52 اور شوپیاں میں 2 افراد کی رپورٹ پازٹیو آئی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ جموں ضلع میں 434 افراد میں کورونا کی تشخیص ہوئی۔ اُدھمپور میں 136، راجوری میں 55، ڈوڈہ میں 21، کٹھوعہ میں 49، سانبہ میں 36، کشتواڑ میں 19 پونچھ میں 26، رامبن میں6 اور ریاسی میں 107 افراد کی رپورٹ جمعرات کے روز مثبت آئی ہے۔

سرکاری ذرائع کے مطابق پچھلے چوبیس گھنٹوں کے دوران 271مریضوں کو صحتیابی کے بعد ہسپتالوں سے رخصت کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ جموں وکشمیر میں فی الوقت 7ہزار 936 ایکٹیو کیسز ہیں جن میں صوبہ جموں میں چار ہزار 82 اور کشمیر میں 3 ہزار 850 شامل ہیں۔

کورونا کے یومیہ معاملات میں اضافے کے پیش نظر جموں وکشمیر انتظامیہ نے ماہرین کے ساتھ اس صورتحال سے نمٹنے کی خاطر صلاح مشورہ شروع کیا ہے۔

مزید پڑھیں:Spike in Covid Cases In J&K: جموں وکشمیر میں کورونا کی لہر نے شدت اختیار کر لی

ذرائع کے مطابق چونکہ جموں وکشمیر کے لگ بھگ ہر علاقے میں کورونا کے پازٹیو کیسز ہیں جس کے پیش نظر انتظامیہ سب سے زیادہ متاثرہ علاقوں میں لاک ڈاؤن کے نفاذ پر غور کر رہی ہیں۔

وہیں جموں وکشمیر کے سینیئر ڈاکٹرز نے انتظامیہ کو مشورہ دیا ہے کہ کورونا رہنما خطوط پر عملدآمد ناگزیر ہے لہذا اس حوالے سے کسی قسم کی کوتاہی کا مظاہرہ نہیں کیا جانا چاہئے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ جموں وکشمیر انتظامیہ نے سبھی اضلاع کے ڈپٹی کمشنروں کو آگاہی فراہم کی ہے کہ ایس او پیز پر عملدآمد نہ کرنے والوں کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے تاکہ وائرس کے پھیلاو کو روکا جا سکے۔

(یو این او)

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.