ETV Bharat / city

شرومنی اکالی دل نے منوج سنہا سے ملاقات کی

author img

By

Published : Jun 29, 2021, 1:14 AM IST

Updated : Jun 29, 2021, 7:20 AM IST

شرومنی اکالی دل
شرومنی اکالی دل

شرومنی اکالی دل کے ایک وفد نے جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا سے ملاقات کی اور سری نگر میں پیش آئے واقعہ سے متعلق گورنر کو میمورنڈم پیش کیا۔

اس دوران شرومنی اکالی دل کے ایک وفد نے سکھ خواتین کے تحفظ، بین مذہبی میرج ایکٹ کے نفاذ اور خطے میں بین المذاہب شادیوں کے لئے قانونی طریقہ کار کے مطالبے کے لئے ایک میمورنڈم پیش کیا۔

شرومنی اکالی دل
شرومنی اکالی دل

وہیں دہلی سکھ گرودوارہ پربندھک کمیٹی کے چیئرمین مجیندر سنگھ سیرسا نے ٹوئٹ کرکے بتایا کہ انہوں نے جموں و کشمیر پولیس کے ڈی جی پی دل باغ سنگھ سے ملاقات کی ہے۔

سری نگر: سکھ کمیونٹی نے گورنر منوج سنہا سے ملاقات کی

اس دوران ڈی جی پی نے یقین دلایا کہ سکھ لڑکیوں کی حفاظت کو ترجیح دی جائے گی اور مجرموں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی

انہوں نے اس بات کا اعادہ کیا ہے کہ سکھ لڑکی کو جلد ہی ان کے اہل خانہ کو واپس کردیا جائے گا۔

اس سے قبل سرینگر میں مجیندر سنگھ سیرسا نے ایک پریس کانفرنس سے خطاب کیا۔

اس دوران انہوں نے کشمیر سیول سوسائٹی سے اپنی ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت کشمیری رہنماؤں اور سول سوسائٹی کو آگے آنا چاہیے اور ہماری لڑکیوں کو واپس لانے میں ہمارا ساتھ دینا چاہیے'۔

انہوں نے کہا کہ 'ہماری لڑکی کو اغوا کیا گیا ہے، جو سراسر ہمارے مذہب کے خلاف ہے اور اسے کسی بھی قیمت پر برداشت نہیں کیا جائے گا'۔

Last Updated :Jun 29, 2021, 7:20 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.