ETV Bharat / city

A Leopard Dead in Baramulla: اوڑی میں آدم خور تیندوے کو گولی مار کر ہلاک کردیا گیا

author img

By

Published : Jul 24, 2022, 2:10 PM IST

ضلع بارہمولہ کے اوڑی میں تین کمسن بچوں کو نوالہ بنانے والے آدم خور تیندوے کو ہلاک کر دیا گیا۔ A Leopard Shot Dead in Baramulla

اوڑی میں آدم خور تیندوے کو گولی مار کر ہلاک کردیا گیا
اوڑی میں آدم خور تیندوے کو گولی مار کر ہلاک کردیا گیا

سری نگر: شمالی ضلع بارہ مولہ کے جبڑا کالسہ چھولان اوڑی میں آدم خور تیندوے کو مار گرایا گیا۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ 'اوڑی میں تین کمسن بچوں کو نوالہ بنانے والے آدم خور تیندوے کو ہلاک کیا گیا۔ Man eater leopard shot dead

انہوں نے بتایا کہ تین کمسن بچوں کو نوالہ بنانے کے بعد انتظامیہ نے انسانی جانوں کو تحفظ فراہم کرنے کی خاطر تیندوے کو فوری طورپر ٹھکانے لگانے کا حکم جاری کیا۔ اُن کے مطابق گر چہ مذکورہ تیندوے کو زندہ پکڑنے کی بھی کئی مرتبہ کوششیں کی گئیں تاہم اُس نے وائلڈ لائف کی ٹیم پر حملہ کیا جس کے بعد اُس کو مار گرایا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: Man-eater Leopard Fear Prevails in URI: اوڑی میں ’آدم خور‘ تیندوے کا خوف برقرار، لوگوں سے احتیاط برتنے کی اپیل

بتادیں کہ رواں ماہ کے پہلے ہفتے میں اوڑی کے برنیٹھ گاؤں میں بھی ایک آدم خور تیندوے کو گولی مار کر ہلاک کیا گیا تھا۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.