ETV Bharat / state

Man-eater Leopard Fear Prevails in URI: اوڑی میں ’آدم خور‘ تیندوے کا خوف برقرار، لوگوں سے احتیاط برتنے کی اپیل

author img

By

Published : Jun 17, 2022, 12:23 PM IST

اوڑی، بارہمولہ میں لاؤڈ اسپیکروں کے ذریعے لوگوں سے سماجی رابطہ گاہوں پر جنگلی جانوروں کی ویڈیوز اپلوڈ نہ کرنے کی تلقین کی جا رہی ہے، Man-eater Leopard Fear Prevails in URIحکام کے مطابق ’’اس سے لوگوں میں خوف و دہشت پیدا ہوتا ہے اور ایسے افراد کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔‘‘

Man-eater Leopard Fear Prevails in URI: اوڑی میں ’آدم خور‘ تیندوے کا خوف برقرار، لوگوں سے احتیاط برتنے کی اپیل
Man-eater Leopard Fear Prevails in URI: اوڑی میں ’آدم خور‘ تیندوے کا خوف برقرار، لوگوں سے احتیاط برتنے کی اپیل

بارہمولہ: شمالی کشمیر North Kashmirکے سرحدی قصبہ اوڑی اور بونيار علاقوں میں چند روز قبل تین کمسن بچوں کو ’آدم خور‘ تیندوے نے ہلاک کر دیا تھا جس کی وجہ سے علاقے میں خوف و دہشت کا ماحول بنا ہوا ہے۔ Man Animal conflict in Uri Baramullaمحکمہ وائلڈ لائف کی جانب سے آدم خور تیندوے کی تلاش شروع کر دی گئی ہے جبکہ انتظامیہ نے آدم خورد تیندوے کو فوری طور ’نیوٹرلائز‘ کرنے کے احکامات صادر کیے ہیں۔

اوڑی میں ’آدم خور‘ تیندوے کا خوف برقرار، لوگوں سے احتیاط برتنے کی اپیل

محکمہ وائلڈ لائف اور انتظامیہ کی جانب سے عوام الناس خاص کر اسکولی بچوں کو ’آدم خور‘ تیندوے کو پکڑنے یا اسے ہلاک کیے جانے تک خصوصی احتیاط برتنے کی اپیل کی جا رہی ہے۔ Leopard Kills children in Uriگورنمنٹ پرائمری اسکول ہلن، بونيار میں لاؤڈ اسپیکر کے ذریعے اعلان کیا جا رہا ہے کہ ’’صبح اور شام جنگل کی طرف نہ جائیں اور اپنے بچوں کو اکیلے گھروں سے باہر کی جانب نہ جانے دیں۔‘‘

لاؤڈ اسپیکروں کے ذریعے بچوں کو صبح نو بجے تک گھروں میں ہی رہنے کی تلقین کی جا رہی ہے وہیں لوگوں کو صبح و شام گھروں سے باہر تنہا نہ نکلنے سے گریز کرنے کی اپیل کی جا رہی ہے۔ لاؤڈ اسپیکروں کے ذریعے لوگوں سے سماجی رابطہ گاہوں پر جنگلی جانوروں کی ویڈیوز اپلوڈ نہ کرنے کی تلقین کی جا رہی ہے، حکام کے مطابق ’’اس سے لوگوں میں خوف و دہشت پیدا ہوتا ہے اور ایسے افراد کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔‘‘

مزید پڑھیں: Man animal conflict, Panic Grips Uri Residents: بونیار، اوڑی میں ’آدم خور‘ جنگلی جانوروں سے عوام خوفزدہ

واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے کے دوران اوڑی کے بونیار علاقے میں ’آدم خور‘ تیندوے نے تین کمسن بچوں پر حملہ کرکے انہیں ہلاک کر دیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.