ETV Bharat / city

کشن گنگا میں تودہ گرنے کے بعد الرٹ جاری

author img

By

Published : Apr 1, 2021, 8:29 AM IST

Alert sounded in Gurez
کشن گنگا میں تودہ گرنے کے بعد الرٹ جاری

دریائے کشن گنگا میں برفانی تودہ گرنے کی وجہ سے انتظامیہ نے گریز اور ملحقہ علاقوں میں الرٹ جاری کیا ہے۔

بدھ کو ضلع بانڈی پورہ کے گریز علاقے کے گجرن گاؤں میں دریائے کشن گنگا میں برفانی تودہ گرنے کے بعد انتظامیہ نے مقامی لوگوں کو اضافی احتیاط برتنے کی ہدایت دی ہے۔

بانڈی پورہ کے ڈی سی ڈاکٹر اویس احمد نے بتایا کہ ایس ڈی آر ایف، محکمہ روینیو، پولیس افسران اور ملازمین موقع پر پہنچ گئے ہیں، اور لوگوں کو دریا کے کنارے جانے سے پرہیز کرنے کے لیے کہا جارہا ہے۔

کشن گنگا میں تودہ گرنے کے بعد الرٹ جاری

انہوں نے بتایا کہ معاملے کو سنجیدگی سے لیتے ہوئے ضلعی حکام نے الرٹ جاری کیا ہے۔ مقامی لوگوں سے کہا گیا ہے کہ وہ احتیاط برتیں اور دریا کے آس پاس نہ جائیں۔

انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ افواہوں پر دھیان نہ دیں، اور انتظامیہ کی جانب سے فراہم کردہ جانکاری پر توجہ دیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.