ETV Bharat / business

Digital currency ڈیجیٹل کرنسی کرپٹو کرنسی کے برعکس محفوظ اور انٹرسٹ سے پاک

author img

By

Published : Nov 1, 2022, 6:13 PM IST

Digital currency payable from your phone; no internet required nor any account
ڈیجیٹل کرنسی کرپٹو کرنسی کے برعکس محفوظ اور انٹرسٹ سے پاک

ڈیجٹل کرنسی کے متعارف ہونے کے بعد صارفین اپنے جیبوں یا والیٹ میں نقد رقوم کے روایت سے چھٹکارا پائیں گے۔ کیوں کہ ڈیجیٹل کرنسی کے وجود میں آنے کے بعد لین دین کے تمام تر فرسودہ نظام کو تبدیل کردے گا۔ Pay digital currency from your phone

حیدرآباد: ڈیجٹل کرنسی کے متعارف ہونے کے بعد لوگ اپنے جیبوں یا والیٹ میں نقد رقوم کے روایت سے چھٹکارا پائیں گے۔ کیوں کہ ڈیجیٹل کرنسی کے وجود میں آنے کے بعد لین دین کے تمام تر فرسودہ نظام کو تبدیل کردے گا۔ یہ سب کچھ ریزرو بینک آف انڈیا (RBI's) کے نئے اقدامات کے ساتھ ممکن ہونے کے لیے تیار ہے۔ Pay digital currency from your phone and no internet is required

ایک کلک کے ساتھ ڈیجیٹل کرنسی کے ذریعے مالیاتی لین دین ممکن ہے۔ یہ کہنا قبل از وقت ہوگا ای روپیہ عام آدمی کی زندگی کو بدلنے والا ہے۔ ڈیجیٹل روپیہ بھی نقد روپیہ کی طرح ہی ہے، بالکل اسی طرح جیسے کرنسی نوٹ ہوتے ہیں۔ لہذا صارفین کو ڈیجیٹل روپیہ پر کوئی شک نہیں ہونا چاہیے۔

ڈیجیٹل کرنسی میں یہ سہولت ہے کہ جب آپ 599 روپے میں کوئی چیز خریدتے ہیں تو اس رقم کو ایک کلک یا آسان ٹچ کے ذریعے منتقل کیا جا سکتا ہے۔ وہیں نقد کرنسی میں یہ سہولت دستیاب نہیں ہے، یہاں آپ کو مختلف نوٹس دینے ہوں گے اور نوٹوں کے بتادلہ کے دوران ان کی گننتی بھی کرنی پڑے گی۔ ڈیجیٹل کرنسی دستیاب ڈیجیٹل ایپ سے مختلف ہے۔ ڈیجیٹل کرنسی کے ذریعے لین دین کے لیے بینک اکاؤنٹ یا انٹرنیٹ کی ضرورت نہیں ہوگی۔

ایک اور فائدہ یہ ہے کہ ڈیجیٹل اور فزیکل کرنسی بغیر کسی چارجز کے قابل تبادلہ ہیں۔ ڈیجیٹل کرنسی کے لین دین نقد ادائیگیوں سے زیادہ تیز ہیں۔ کریپٹو کرنسی یا بٹ کوائن کے برعکس ڈیجیٹل کرنسی پر RBI کا مکمل ریگولیٹری کنٹرول ہوگا اور یہ خطرے سے پاک ہے۔ کریپٹو کرنسی میں لین دین کے لیے کوئی سیکیورٹی نہیں ہے۔

ڈیجیٹل کرنسی دو فارمیٹس میں آئے گی۔ ایک غیر اکاؤنٹ پر مبنی ڈیجیٹل کرنسی ہوگی جہاں افراد اور فرموں کے درمیان لین دین کے لیے بینک اکاؤنٹ کی ضرورت نہیں ہوگی۔ دوسرا مالیاتی اداروں کے درمیان اکاؤنٹ پر مبنی لین کے لیے دستیاب ہوگا۔

ڈیجیٹل کرنسی کے ذریعے ہزاروں کروڑوں کی بچت ہوگی جو فی الحال حکومت کی طرف سے نوٹوں اور سکوں کی پرنٹنگ اور تقسیم کے لیے خرچ ہو رہے ہیں۔ ای کرنسی سے شفافیت آئے گی، کالے دھن کی کو ختم کرنے میں مددگار ثابت ہوگی۔ جعلی کرنسی کو روکا جا سکتا ہے اور مختلف ممالک کے ساتھ مالی لین دین کو بڑھایا جا سکتا ہے۔

مزید پڑھیں:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.