ETV Bharat / business

Cryptocurrency Updates: بٹ کوائن کی قدر میں اضافہ، ایتھریم میں اچھال

author img

By

Published : Apr 20, 2022, 3:46 PM IST

بٹ کوائن اور ایتھریم کی قدر میں منگل کے روز اضافہ درج کیا گیا cryptocurrency updates۔ بٹ کوائن ایک بار پھر 40,000 ڈالر سے تجاوز کر گئی۔ وہیں Ethereum کی قدر میں بھی اضافہ درج کیا گیا۔

cryptocurrency updates: bitcoin and ethereum record higher
بٹ کوائن کی قدر میں اضافہ، ایتھریم میں اچھال

منگل کے روز کرپٹو کرنسی مارکیٹ میں تیزی رہی۔ کرپٹو کرنسیوں میں سب سے زیادہ مقبول بٹ کوائن کی قیمت میں اضافہ درج کیا گیا۔ اس کی قیمت میں 4 فیصد سے زیادہ اضافہ درج کیا گیا، جس کے ساتھ بٹ کوائن کی قیمت 40,000 ڈالر تک پہنچ گئی۔ وہیں Ethereum 3000 ڈالر کی سطح پر پہنچ گیا۔ Bitcoin and Ethereum Record Higher

بٹ کوائن کی قیمت ایک ماہ سے زیادہ وقت تک اپنی کم ترین سطح پ پہنچنے کے بعد ایک بار پھر سے اس کی قدر میں اچھال آیا ہے۔ مارکیٹ رپورٹ کے مطابق عالمی کرپٹو مارکیٹ گزشتہ 24 گھنٹوں میں تقریباً 4.64 فیصد بڑھ کر 1.88 ٹریلین ڈالر تک پہنچ گئی۔

ایتھریم، ٹیرا میں مزید اچھال: منگل کے روز کریپٹو کرنسی مارکیٹ میں ٹیرا کی قیمت میں زبردست اچھال دیکھا گیا۔ ٹیرا نے 15.19 فیصد اضافہ کیا اور 89.80 ڈالر پر تجارت کی۔ وہیں مقبول کرپٹو کرنسی ایتھرئم میں بھی اضافہ دیکھا گیا۔ یہ 4.54 فیصد اضافے کے ساتھ 3,038.83 ڈالر پر ٹریڈ کر رہا تھا۔ جبکہ بی این بی میں 4.65 فیصد اضافہ دیکھا گیا۔ XRP میں 4.32 فیصد اضافہ ہوا۔ سولانہ میں 5.34 فیصد اضافہ ہوا۔ کورڈینو کی قیمت میں 4.85٪ کا اضافہ دیکھا گیا۔ Dodgecoin کی قیمت میں بھی اضافہ ہوا۔ اس کی قیمت میں 3.37 فیصد کا اضافہ دیکھا گیا۔

غور طلب ہے کہ کرپٹو کرنسی مارکیٹ میں پیر کے روز مندی رہا۔ کرپٹو کرنسیوں کی دنیا میں سب سے زیادہ مقبول بٹ کوائن کی قیمت میں کمی دیکھی گئی۔ بٹ کوائن کی قیمت ایک ماہ سے زائد عرصے میں اپنی کم ترین سطح پر پہنچ گئی۔ اس کی قیمت میں 4 فیصد سے زیادہ کی کمی دیکھی گئی تھی۔

مزید پڑھیں:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.