ETV Bharat / business

Cryptocurrency Expert Sentenced: شمالی کوریا کی مدد کرنے والے کرپٹو کرنسی ماہر کو جیل

author img

By

Published : Apr 14, 2022, 3:31 PM IST

امریکی پابندیوں سے بچنے میں شمالی کوریا کی مدد کرنے کے الزام میں ایک کرپٹو کرنسی ماہرسابق اہلکارکو کورٹ نے پانچ برس قید کی سزا سنائی ہے۔ Cryptocurrency Expert Sentenced for Helping North Korea

Cryptocurrency expert gets 5 years in North Korea sanctions case
شمالی کوریا کی مدد کرنے والے کرپٹو کرنسی ماہر کو جیل

میڈیا رپورٹس کے مطابق ایتھیریم فاؤنڈیشن کے سابق اہلکار ورجل گریفتھ (39) نے بلاک چین ٹیکنالوجی پر پرزنٹیشن دینے کے لیے شمالی کوریا کی دارالحکومت پیونگیانگ جا کر امریکہ کے انٹرنیشنل ایمرجنسی اکنومِک پاورس ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے کا منصوبہ بنانے کا جرم قبول کیا ہے جس کی وجہ سے انہیں سلاخوں کے پیچھے بھیجا گیا ہے۔ گریفتھ نے قبول کیا ہے کہ امریکی انتظامیہ کے منع کرنے کے باوجود انہوں نے سنہ 2019 میں Cryptocurrency Conference in Pyongyang پیونگیانگ میں منعقدہ ایک کرپٹو کرنسی کانفرنس میں حصہ لیا تھا۔

اس سزا سے مایوس، گریفتھ کے وکیل نے منگل کے روز کہاکہ’جج نے یہ مانا کہ وہ (گریفتھ) زندگی میں آگے بڑھنا چاہتا ہے اور وہ ایک ذہین شخص ہے جس کے پاس سماج کو دینے کے لیے بہت کچھ ہے‘۔ گریفتھ نے اپنا موقف رکھتے ہوئے کہاکہ’بلاک چین کی سب سے اہم خصوصیت، یہ بالکل کھلی ہیں۔ ڈی پی آر کے (ڈیموکریٹک پیپلس ریپبلک آف کوریا) کو اس سے باہر نہیں رکھا جا سکتا ہے، خواہ امریکہ یا اقوام متحدہ کچھ بھی کہے‘۔ Cryptocurrency Expert Sentenced for Helping North Korea

استغاثہ نے کہا کہ امریکی محکمہ خارجہ کی جانب سے انکار کے باوجود ملزم اپریل سنہ 2019 میں پیانگ یانگ بلاک چین اور کرپٹو کرنسی کانفرنس میں پریزنٹیشن دینے کے لیے چین سے شمالی کوریا گیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ' سنہ 2019 کی کانفرنس میں، گریفتھ نے 100 سے زیادہ لوگوں کو سکھایا کہ کس طرح کرپٹو کرنسی کو امریکی پابندیوں سے بچنے اور عالمی بینکنگ سسٹم سے آزاد ہونے کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے'۔

امریکی محکمہ انصاف نے ستمبر میں کہا تھا کہ گریفتھ نے پابندیوں کی خلاف ورزی کرکے ’امریکی قومی سلامتی کو خطرے میں ڈالا ہے‘۔ امریکہ اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے حالیہ برسوں میں شمالی کوریا کے جوہری اور بیلسٹک میزائل پروگرام کو روکنے کے لیے اس پر سخت پابندیاں عائد کی ہیں۔

مزید پڑھیں:

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.