ETV Bharat / business

Discussions with RBI Over Digital Currency: کرپٹو کے حوالہ سے سرکار اور آر بی آئی کے مابین تبادلۂ خیال

author img

By

Published : Feb 14, 2022, 5:05 PM IST

RBI and govt on the same page on cryptocurrency: FM Sitharaman
کرپٹو کے حوالہ سے سرکار اور آر بی آئی کے مابین تبادلہ خیال

وزیر خزانہ نرملا سیتارمن نے کہا کہ' مجھے لگتا ہے آر بی آئی اور وزارت کے درمیان نہ صرف کرپٹو کرنسیز پر بلکہ ہر چیز پر مکمل ہم آہنگی ہے، ایک دوسرے کے ڈومینز کا احترام کرتے ہوئے، ہم یہ بھی جانتے ہیں کہ ہمیں کیا کرنا ہے۔ Discussions with RBI Over Digital Currency

کرپٹو ایک بار پھر موضوع بحث ہے، کیونکہ وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن اور ریزرو بینک آف انڈیا (آر بی آئی) کے گورنر شکتی کانت داس نے اس مسئلے پر بات کی ہے۔ وزیر خزانہ نے اپنی بجٹ تقریر میں اعلان کیا تھا کہ آر بی آئی آئندہ مالی برس بلاک چین پر مبنی ڈیجیٹل کرنسی لانچ کرے گی۔ حکومت نے ڈیجیٹل اثاثوں پر ٹیکس کی تجویز بھی دی ہے۔ Discussions with RBI Over Digital Currency

سیتارمن نے میٹنگ کے بعد کہاکہ' مجھے لگتا ہے آر بی آئی اور وزارت کے درمیان نہ کرپٹو کرنسیز پر بلکہ ہر چیز مکمل ہم آہنگی ہے، جس پر ہم کام کر رہے ہیں۔ ایک دوسرے کے ڈومینز کا احترام کرتے ہوئے، ہم یہ بھی جانتے ہیں کہ ہمیں کیا کرنا ہے۔ ایک دوسرے کی ترجیحات اور قوم کے مفاد میں کیا کرنا ہے۔' RBI and govt on the same page on cryptocurrency

آر بی آئی کے گورنر شکتی کانتا داس نے کہا کہ ہم اس معاملے کو لے کر سنجیدہ ہیں اور اسی وجہ سے ہم مرکزی حکومت کے ساتھ ہر نکتے پر بات کر رہے ہیں۔ اس کے علاوہ، مجھے لگتا ہے کہ میں اس مسئلے پر مزید تفصیل نہیں دینا چاہوں گا۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس اس سے متعلق جو بھی نکات ہیں، ہم نے ان پر حکومت کے ساتھ گہرائی سے بات چیت کی ہے۔

آر بی آئی کے گورنر داس نے کچھ دن پہلے کرپٹو سرمایہ کاروں کو خبردار کیا تھا کہ وہ اپنے خطرے پر کرپٹو میں سرمایہ کاری کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا تھاکہ "یہ میرا فرض ہے کہ کرپٹو کرنسیوں میں سرمایہ کاری کرنے والے سرمایہ کاروں کو مطلع کروں، یہ نوٹ کرنا کہ وہ اپنے رسک پر سرمایہ کاری کر رہے ہیں اور یہ بھی نوٹ کرنا کہ کرپٹو کرنسیوں کی کوئی قدر نہیں ہے۔"

وزارت خزانہ کے ایک اہلکار نے نام ظاہر نہ کرنے کی درخواست کرتے ہوئے کہاکہ "ہاں، وزیر خزانہ اور آر بی آئی کے گورنر کے درمیان دیگر مسائل کے ساتھ کسی بھی معاملے پر کوئی اختلاف نہیں ہے۔"

مزید پڑھیں:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.