ETV Bharat / bharat

مہاراشٹر وقف بورڈ کے سات مقامات پر ای ڈی کے چھاپے، نواب ملک کے ماتحت ہے وزارت

author img

By

Published : Nov 11, 2021, 3:14 PM IST

Updated : Nov 11, 2021, 3:42 PM IST

waqf board land case: ED raids under way at 7 locations in Pune
مہاراشٹر وقف بورڈ کے ساتھ مقامات پر ای ڈی کے چھاپے

مہاراشٹر وقف بورڈ اراضی معاملہ میں ای ڈی نے سات مقامات پر چھاپے مارے ہیں۔ واضح رہے کہ مہاراشٹرا وقف بورڈ نواب ملک کے ماتحت ہے۔

مہاراشٹر وقف بورڈ اراضی معاملہ میں ای ڈی نے سات مقامات پر چھاپے مارے ہیں۔ مہاراشٹرا وقف بورڈ کی وزارت نواب ملک کے ماتحت ہے۔

ای ڈی کی یہ کارروائی ایسے وقت ہوئی ہے جب مہاراشٹر کے کابینہ وزیر نواب ملک کروز ڈرگز کیس کے سلسلے میں این سی بی اور تفتیشی افسر سمیر وانکھیڑے کو مسلسل نشانہ بنا رہے ہیں۔ اس سے پہلے ملک نے بی جے پی لیڈر دیویندر فڑنویس پر سنگین الزامات لگائے تھے۔

اس کے علاوہ مہاراشٹر کے وزیر اور این سی پی رہنما نواب ملک کے داماد نے ریاست کے سابق وزیر اعلیٰ و بی جے پی لیڈر دیویندر فڑنویس کو ہتک عزت اور جھوٹے الزامات کے لیے قانونی نوٹس بھیجا ہے۔

ماضی میں، دیویندر فڑنویس نے الزام لگایا تھا کہ نواب ملک اور ان کے خاندان کے افراد نے ایک دہائی قبل سنہ 1993 کے ممبئی بم دھماکوں کے کیس کے دو قصورواروں کے ساتھ زمین کا سودا کیا تھا۔

دیویندر فڈنویس نے کہا کہ ہم نے نواب ملک اور ان کے رشتہ داروں کی ایسی کل پانچ جائیدادیں پکڑی ہیں۔ ان میں سے چار کا مکمل انڈر ورلڈ رابطہ ہے۔ میرے پاس ثبوت ہیں، میں حکام کو دوں گا اور وہ اس کی تحقیقات کریں گے۔

میں یہ تمام ثبوت نیشنلسٹ کانگریس پارٹی کے صدر شرد پوار کو بھی دینے جا رہا ہوں تاکہ وہ بھی جان سکیں کہ ان کے وزرا نے کیا گل کھلایا ہے۔

دوسری جانب نواب ملک نے دیویندر فڑنویس پر جوابی حملہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ 'فڈنویس مہاراشٹر میں جعلی نوٹوں کا ریکیٹ چلاتے تھے۔ ان کی حفاظت اور نگرانی میں ممبئی اور مہاراشٹر میں جعلی نوٹوں کا کالا دھندہ ہوتا تھا۔

مزید پڑھیں:
نواب ملک کا فڑنویس پر جوابی حملہ، جعلی نوٹوں کے کاروبار کا الزام لگایا

انہوں نے کہا کہ ’’نوٹ بندی کے بعد 8 اکتوبر 2017 تک مہاراشٹر میں ایک برس تک جعلی نوٹوں کا ایک بھی معاملہ سامنے نہیں آیا کیونکہ جعلی نوٹوں کا کھیل دیویندر فڑنویس کی پشت پناہی میں چل رہا تھا۔'

Last Updated :Nov 11, 2021, 3:42 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.