ETV Bharat / state

نواب ملک کا فڑنویس پر جوابی حملہ، جعلی نوٹوں کے کاروبار کا الزام لگایا

author img

By

Published : Nov 10, 2021, 7:54 PM IST

Devendra Fadnavis protected a fake currency racket: nawab malik
نواب ملک کا فڈنویس پر جوابی حملہ، جعلی نوٹوں کے دھندہ کا الزام

نواب ملک نے دیویندر فڈنویس کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے الزام عائد کیا کہ مہاراشٹر میں جعلی نوٹوں کا دھندہ دیویندر فڈنویس کی پشت پناہی میں چل رہا تھا۔

مہاراشٹر کی سیاست میں کروز ڈرگ کیس کے بعد الزام تراشیوں کا سلسلہ تھمنے کا نام نہیں لے رہا ہے۔ نواب ملک نے ایک بار پھر سابق وزیر اعلی دیویندر فڑنویس کو تنقید نشانہ بنایا۔ ملک نے فڑنویس کے ذریعہ لگائے گئے انڈرورلڈ کے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے فڑنویس پر جعلی نوٹوں کا دھندہ کی پشت پناہی کا الزام عائد کیا ہے۔

واضح ہے کہ گذشتہ دنوں دیویندر فڈنویس نے نواب ملک پر الزام عائد کیا تھا کہ ان کے ممبئی کے انڈر ورلڈ کے ساتھ تعلقات ہیں اور انہوں نے ممبئی دھماکوں کے سزا یافتہ مجرموں کی املاک سستے داموں میں خریدی تھی۔

نواب ملک نے ان الزامات کی تردید کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ دیویندر فڑنویس کے حوالہ سے ’ہائیڈروجن بم‘ کا دھماکہ کریں گے۔

آج نواب ملک نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 'جب نوٹ بندی کا فیصلہ لیا تھا تو کہا گیا تھا کہ اس سے کالا دھن اور دہشت گردی کے علاوہ جعلی نوٹوں کا دھندہ بھی بند ہو جائے گا لیکن مہاراشٹر میں جعلی نوٹوں کا دھندہ جاری رہا'۔

انہوں نے کہا کہ’’نوٹ بندی کے بعد 8 اکتوبر 2017 تک مہاراشٹر میں ایک برس تک جعلی نوٹوں کا ایک بھی معاملہ سامنے نہیں آیا کیونکہ جعلی نوٹوں کا کھیل دیویندر فڑنویس کی پشت پناہی میں چل رہا تھا۔'

وہیں، نواب ملک کے بیٹے فراز نے فڑنویس کے الزامات کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا کہ 'فڑنویس ہمارے کاروبار پر ضرب لگانے کی کوشش کررہے ہیں، ان کے پاس تمام ایجنسیاں ہیں وہ جانچ کرا سکتے ہیں۔'

ویڈیو

ایک سوال کے جواب میں فراز نے کہا کہ' ان کے پاس تمام دستاویز موجود ہیں۔ انہوں نے قانون کے تحت تمام زمین کی خریداری کی ہے۔'

مزید پڑھیں:

وہیں، نواب ملک نے فڑنویس پر جوابی حملہ کرتے ہوئے کہا کہ' انڈرورلڈ سے کس کے رابطے ہیں اور انٹرنیشنل ڈان آیا تھا وہ کس کے لیے کام کرتا تھا اس کا انکشاف بھی ہوگا۔ نواب ملک دیویندر فڑنویس کے الزامات کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ جو زمین گوا والا کمپاؤنڈ ہے وہ زمین ہم نے خریدی ہے کیونکہ ہم یہاں پہلے سے ہی مقیم تھے۔ نواب ملک نے دیویندر فڑنویس کے الزامات پر صفائی دیتے ہوئے کہا کہ کئی برسوں سے ہم اس جگہ پر کرایہ پر مقیم تھے۔ خان کے والد جو کہ واچ مین تھے اور اسی سے یہ جگہ خریدی گئی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.