ETV Bharat / state

ملک نے وانکھیڑے ہتک عزت معاملے میں عدالت میں جواب داخل کیا

author img

By

Published : Nov 10, 2021, 2:16 PM IST

سمیر وانکھیڑے کے والد دھیان دیو وانکھیڑے کی طرف سے دائر ہتک عزت معاملے میں نواب ملک نے جج مادھو جے جامدار کی سنگل تعطیلاتی بنچ کی ہدایت کے مطابق جوابی حلف نامہ دائر کیا ہے۔

ملک نے وانکھیڑے ہتک عزت معاملے میں عدالت میں جواب داخل کیا
ملک نے وانکھیڑے ہتک عزت معاملے میں عدالت میں جواب داخل کیا

ممبئی: مہاراشٹر کے کابینہ وزیر اور نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (این سی پی) کے لیڈر نواب ملک نے نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) کے ریجنل ڈائریکٹر سمیر وانکھیڑے کے والد دھیان دیو وانکھیڑے کی طرف سے دائر ہتک عزت معاملے میں ان کے خلاف لگائے گئے الزامات کی مخالفت کی ہے۔

ملک نے جج مادھو جے جامدار کی سنگل تعطیلاتی بنچ کی پیر کی ہدایت کے مطابق جوابی حلف نامہ دائر کیا ہے۔ ملک نے اپنے جواب میں کہا، "دھیان دیو وانکھیڑے یہ ثابت کرنے میں ناکام رہے ہیں کہ میرا بیان کس طرح ہتک آمیز، بدنام کرنے والا یا توہین آمیز تھا۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ ہتک عزت کا مقدمہ اور کچھ نہیں بلکہ ان کے بیٹے کے غیرقانونی کاموں کو روکنے کی کوشش ہے۔

بامبے ہائی کورٹ میں دھیان دیو وانکھیڑے کے ذریعہ دائر مقدمے میں ملک سے 1.25 کروڑ روپے کے معاضے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

این سی پی لیڈر نے کہا کہ درخواست میں دم نہیں ہے کیونکہ مدعی عدالت کی اجازت کے بغیر اپنے کنبہ کے افراد کی طرف سے نمائندہ مقدمہ دائر نہیں کرسکتا ہے۔

مزید پڑھیں:

ملک نے مبینہ طور پر اکتوبر میں سمیر وانکھیڑے کا پیدائشی سرٹیفکیٹ شیئر کیا تھا، جس میں ان کے والد کا نام داؤد وانکھیڑے لکھا ہوا تھا۔ این سی پی لیڈر نے کہا تھا کہ اس برتھ سرٹیفکیٹ کی بنیاد پر انہیں ریزرویشن کا حق نہیں تھا۔

سمیر وانکھیڑے نے تب ایک بیان جاری کرتے ہوئے واضح کیا کہ ان کے والد ہندو تھے جبکہ ان کی والدہ مسلمان تھیں۔ درخواست میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ ملک نے جنوری میں داماد سمیر خان کو این سی بی کے ذریعہ ممنوعہ مصنوعات کی تجارت کے الزام میں گرفتار کئے جانے کے پس منظر میں وانکھیڑے کے خلاف الزام لگانے شروع کئے ہیں۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.