ETV Bharat / bharat

ہنگامہ اور شور کے باعث ایوان بالا پیر تک کیلئے ملتوی

author img

By

Published : Aug 6, 2021, 5:54 PM IST

ہنگامہ اور شور کے باعث ایوان بالا پیر تک کیلئے ملتوی
ہنگامہ اور شور کے باعث ایوان بالا پیر تک کیلئے ملتوی

ایوان بالا راجیہ سبھا میں اپوزیشن جماعتوں کے ارکان کی جمعہ کو پیگاسس جاسوسی کیس اور کسانوں کی تحریک پر ایوان بالا راجیہ سبھا میں شوروغل اور ہنگامہ آرائی کی وجہ سے وقفہ صفر اور سوالات نہیں ہو سکے۔

پیگاسس جاسوسی کیس اور کسانوں کی تحریک پر ایوان بالا راجیہ سبھا میں شوروغل اور ہنگامہ آرائی کی وجہ سے وقفہ صفر اور سوالات نہ ہو سکے جس کے باعث پیر کی صبح 11 بجے تک کیلئے ایوان کی کارروائی ملتوی کردی گئی۔

جیسے ہی ڈپٹی چیئرمین ہری ونش نے صبح 11 بجے وقفہ صفر کا اعلان کیا، کانگریس اور ترنمول کانگریس کے ارکان ایوان کے وسط میں آئے اور نعرے لگانے لگے۔

ترنمول کانگریس کے ارکان ہاتھوں میں پلے کارڈز تھامے ہوئے تھے۔

مزید پڑھیں: راہل گاندھی سمیت اپوزیشن لیڈرز جنتر منتر پر کسانوں کے ساتھ

بائیں بازو کی جماعتیں، شرومنی اکالی دل، راشٹریہ جنتا دل اور شیو سینا کے ارکان اپنی نشستوں کے قریب کھڑے تھے۔

ڈپٹی چیئر مین ہری ونش نے کہا کہ ’’آج کسانوں کی تحریک اور پیگاسس کے مسئلہ کے حوالے سے ضابطہ 267 کے تحت نو نوٹس دیئے گئے ہیں۔ چیئرمین پہلے ہی ان معاملات پر توجہ اور مختصر بحث کی اجازت دے چکے ہیں۔ اپوزیشن جماعتوں کے ارکان کو وقت طے کرنے کے لئے وزیر پارلیمانی امور سے ملنا چاہئے۔‘‘

یہ بھی پڑھیں: راجیو گاندھی کھیل رتن ایوارڈ کا نام میجر دھیان چند کردیا گیا

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.