ETV Bharat / bharat

Rana Ayyub Moves Delhi HC: رانا ایوب، سفری پابندی کے خلاف دہلی ہائی کورٹ سے رجوع

author img

By

Published : Mar 31, 2022, 12:38 PM IST

Rana Ayyub Moves Delhi HC
رانا ایوب نے سفری پابندی کے خلاف دہلی ہائی کورٹ سے رجوع کیا

دہلی ہائی کورٹ سے رجوع کرکے صحافی رانا ایوب نے بیرون ملک سفر کی اجازت مانگی ہے، دراصل حکام نے انہیں منگل کو لندن جانے والی پرواز میں سوار ہونے سے روک دیا تھا۔ Rana Ayyub Moves Delhi HC

صحافی رانا ایوب نے درخواست آج قائم مقام چیف جسٹس وپن سانگھی اور جسٹس نوین چاولہ کے سامنے پیش کی جائے گی۔ رانا ایوب کے وکیل نے کل صبح جلدی لسٹنگ کی درخواست کی کیونکہ انہیں کل بیرون ملک کا سفر کرنا ہے۔ صحافی رانا ایوب نے دہلی ہائی کورٹ سے رجوع کرکے بیرون ملک سفر کی اجازت مانگی ہے، دراصل حکام نے انہیں منگل کو لندن جانے والی پرواز میں سوار ہونے سے روک دیا تھا۔Rana Ayyub Moves Delhi HC

درخواست گذار کے وکیل نے کل صبح جلد سماعت کی درخواست کی تھی، کیونکہ انہیں کل بیرون ملک سفر کرنا ہے۔ عدالت نے کہا کہ اگر 11 بجے سے پہلے درخواست فائل کی جاتی ہے تو کل اس معاملے کو عدالت میں لسٹڈ کیا جائے گا۔ رانا ایوب کو منگل کو ممبئی کے ہوائی اڈے پر لندن جانے والی پرواز میں سوار ہونے سے روک دیا گیا تھا۔ یہ کارروائی انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کی جانب سے منی لانڈرنگ کیس میں ان کے خلاف جاری کردہ لک آؤٹ سرکلر کے مطابق کیا گیا تھا۔

مزید پڑھیں: Journalist Rana Ayyub Stopped at Mumbai Airport: رانا ایوب کو ممبئی ایئرپورٹ پر روک دیا گیا

رانا ایوب نے ایک ٹویٹ کرکے یہ اطلاع دی تھی کہ 'مجھے آج ہندوستانی امیگریشن میں اس وقت روک دیا گیا جب میں انٹرنیشنل سینٹر فار جرنلسٹس میں اپنی تقریر کرنے کے لیے لندن جانے والی اپنی فلائٹ میں سوار ہونے والی تھی۔ مجھے جشن صحافت میں بھارتیہ جمہوریت پر کلیدی خطبہ دینے کے فوراً بعد اٹلی جانا تھا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.