ETV Bharat / bharat

Bharat Jodo Yatra راہل گاندھی کا سری نگر میں خطاب

author img

By

Published : Jan 29, 2023, 6:04 PM IST

Updated : Jan 29, 2023, 6:57 PM IST

جموں و کشمیر کے گرمائی دارالحکومت سری نگر میں راہل گاندھی کی بھارت جوڑو یاترا آج اختتام پزیر ہوگئی، یاترا سرینگر کے مضافات پانتھ چوک سے شروع ہوئی۔ یاترا میں راہل گاندھی کے ہمراہ کئی سینئر رہنما و کارکنان موجود تھے۔

راہل گاندھی کا سری نگر میں خطاب
راہل گاندھی کا سری نگر میں خطاب

کانگریس کے سینیئر رہنما راہل گاندھی نے آج سری نگر میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مجھے اس یاترا کے دوران بہت کچھ سیکھنے کو ملا، سمجھنے کو ملا، نفرت اور تشدد کے خلاف یہ یاترا تھی، مجھے امید نہیں تھی کہ لوگوں کو ردعمل انتا اچھا ملے گا۔

راہل گاندھی نے مزید کہا کہ مہنگائی اور بے روزگاری کے مسائل ہم نے اٹھائے ہیں، مختلف طبقات پر دباؤ ڈالا جارہا ہے انکی بات سننے کا موقع ملا،

راہل گاندھی نے کہا کہ میں سیکورٹی فورسز کا شکریہ ادا کرتا ہوں، اس یاترا نے ایک متبادل سیاست اور خیال دیا ہے، بی جے نے نفرت بھرا ویژن دیا، ہم نے محبت اور بھائی چارے کا ویژن دیا۔

ان کا کہنا تھا کہ اب ہندوستان کے سامنے دو راستے اور جینے کے طریقے ہیں۔ ایک دوسرے لوگوں کو دبانے اور دوسرا جوڑنے کا راستہ، یہ یاترا ختم نہیں ہوئی ہے، یہ پہلا قدم اور شروعات ہے۔

راہل گاندھی نے کہا کہ کانگریس پارٹی اس کے بعد بھی متبادل راستے پیش کریں گے، جموں کشمیر میں، میں نے جن لوگوں سے ملاقات کی ان میں سے کوئی سرکار سے خوش نہیں تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ ابھی تو دیگر ریاستوں میں یاترا کرنے کے متعلق وقت دیجئے، ہم دیکھیں گے کیا ہوتا ہے، یاترا کا اثر پورے ملک میں ہیں۔

Last Updated :Jan 29, 2023, 6:57 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.