ETV Bharat / bharat

President Murmu Gets Emotional صدر مرمو اسکول اور ہاسٹل کا دورہ کر کے ہوئیں جذباتی

author img

By

Published : Nov 11, 2022, 4:25 PM IST

Etv Bharat
Etv Bharat

صدر دروپدی مرمو جمعہ کو گرلز ہائی اسکول یونٹ II کا دورہ کرنے پر بہت خوش اورجذباتی ہوگئیں جہاں انہوں نے 1970 سے 1974 تک آٹھویں سے گیارہویں تک کی تعلیم حاصل کی۔ صدر مرمو کے صدارت کا عہدہ سنبھالنے کے بعد اپنے اسکول کا یہ ان کا پہلا سرکاری دورہ تھا۔ انہوں نے طالبہ سے کہا کہ کوئی بھی ان کا رول ماڈل نہیں تھا، ان کی دادی ان کی تحریک تھیں۔President Murmu Visits In Bhubaneswar

بھونیشور: صدر دروپدی مرمو جمعہ کو گرلز ہائی اسکول یونٹ II کا دورہ کرنے پر بہت خوش اورجذباتی ہوگئیں جہاں انہوں نے 1970 سے 1974 تک آٹھویں سے گیارہویں تک کی تعلیم حاصل کی۔ صدر نے کنتلا کماری سبت قبائلی ہاسٹل کے اس کمرے کا بھی دورہ کیا جہاں وہ اپنی اسکول کی تعلیم کے دوران ٹھہری تھیں۔ وہ کمرے میں لکڑی کے بستر پر بھی بیٹھیں اوراپنے اسکول کے دنوں کو یادکیا۔Murmu Visits In Bhubaneswar

اس ہاسٹل کے کمرے کو اسکول کے حکام نے ایک نئی شکل دی تھی۔ صدر کمرے میں اپنے ہم جماعتوں کے ساتھ اپنی تصویر دیکھ کر خوش ہوئیں۔ انہوں نے اپنے تیرہ ہم جماعتوں کے ساتھ کچھ دیر بات چیت کی اور ان کے ساتھ تصویریں کھنچوائیں اور انہیں راج بھون مدعو کیا۔

مرمو کے صدارت کا عہدہ سنبھالنے کے بعد اپنے اسکول کا یہ ان کا پہلا سرکاری دورہ تھا۔ صدر نے اس سے قبل صبح اڈیشہ کے اپنے دورے کے دوسرے دن دارالحکومت کے مضافات میں واقع کھنڈگری میں واقع تپوبن ہائی اسکول کا دورہ کیا۔ انہوں نے طلباء سے ان کا نام، گاؤں اور والدین کا نام پوچھا اور انہیں تعلیم پر توجہ دینے اور ایک مثالی انسان بننے کا مشورہ دیا۔ صدر کا اسکول میں شاندار استقبال کیا گیا۔ طلباء نے سنتالی گیت گایا اور قبائلی رقص پیش کیا۔ انہوں نے طالبہ سے کہا کہ کوئی بھی ان کا رول ماڈل نہیں تھا، ان کی دادی ان کی تحریک تھیں۔

یہ بھی پڑھیں: Vice President Leaves for Cambodia نائب صدر جمہوریہ جگدیپ دھنکھڑ کمبوڈیا کیلئے روانہ

یواین آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.