ETV Bharat / state

Vice President Leaves for Cambodia نائب صدر جمہوریہ جگدیپ دھنکھڑ کمبوڈیا کیلئے روانہ

author img

By

Published : Nov 11, 2022, 11:44 AM IST

نائب صدر جمہوریہ ہند جگدیپ دھنکھڑ ہند-آسیان چوٹی کانفرنس اور مشرقی ایشیا چوٹی کانفرنس میں شرکت کے لئے کمبوڈیا روانہ ہوئے۔ اس سفر میں ان کی اہلیہ سدیش دھنکھر بھی ان کے ساتھ ہیں۔ Vice President leaves for Cambodia

نائب صدر جگدیپ دھنکھڑ کمبوڈیا کے لیے روانہ
نائب صدر جگدیپ دھنکھڑ کمبوڈیا کے لیے روانہ

نئی دہلی: نائب صدر جمہوریہ ہند جگدیپ دھنکھڑ ہند-آسیان چوٹی کانفرنس اور مشرقی ایشیا چوٹی کانفرنس میں شرکت کے لئے جمعہ کی صبح کمبوڈیا روانہ ہو گئے۔ نائب صدر کا عہدہ سنبھالنے کے بعد جگدیپ دھنکھر کا یہ پہلا غیر ملکی دورہ ہے۔ اس سفر میں ان کی اہلیہ سدیش دھنکھر بھی ان کے ساتھ ہیں۔ نائب صدر کے سکریٹریٹ سے جاری کئے گئے ایک ٹویٹ میں، مسٹر دھنکھڑ نے کہا بھارت کی ’ایکٹ ایسٹ‘ پالیسی کو مضبوط بنانے کے لیے ہند-آسیان یادگاری سمٹ اور 17ویں مشرقی ایشیا چوٹی کانفرنس میں شرکت کے لیے کمبوڈیا کے نوم پنہ روانہ ہو رہے ہیں‘‘۔ Jagdeep Dhankhar to attend ASEAN India summit

تین روزہ دورے کے دوران دھنکھڑ دونوں کانفرنسوں میں شرکت کریں گے اور کمبوڈیا کی اعلیٰ قیادت کے ساتھ دو طرفہ بات چیت کریں گے۔ اس دوران مسٹر دھنکھڑ مختلف ممالک کے لیڈروں سے ملاقاتیں بھی کریں گے۔ یاترا میں جگدیپ دھنکھڑ کے ساتھ وزیر خارجہ ایس جے شنکر بھی موجود ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں: Jaishankar in Moscow ماسکو میں وزیر خارجہ ایس جے شنکر کی روسی وزیر خارجہ سے ملاقات

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.