ETV Bharat / bharat

India Corona Update ملک میں کورونا کے 625 نئے کیسز

author img

By

Published : Nov 8, 2022, 9:00 PM IST

Etv Bharat
Etv Bharat

صحت و خاندانی فلاح و بہبود کی مرکزی وزارت نے منگل کو کہا کہ ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کووڈ-19 انفیکشن کی وجہ سے 1,119 مریضوں کی صحت میں بہتری آئی ہے، جس سے کورونا سے صحت یاب ہونے والوں کی کل تعداد 4,41 ہو گئی ہے اور ایکٹو کیسز میں 494 کی کمی کے ساتھ ان کی کل تعداد کم ہو کر 14021 ہو گئی ہے۔ Coroanavirus Cases in India

نئی دہلی: ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا انفیکشن کے 625 نئے معاملے سامنے آنے کے ساتھ ہی متاثرین کی کل تعداد 4,46,62,141 ہو گئی ہے اور راحت کی بات یہ ہے کہ اس دوران کسی مریض کی موت نہیں ہوئی۔Covid 19 Cases in India

صحت و خاندانی فلاح و بہبود کی مرکزی وزارت نے منگل کو کہا کہ ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کووڈ-19 انفیکشن کی وجہ سے 1,119 مریضوں کی صحت میں بہتری آئی ہے، جس سے کورونا سے صحت یاب ہونے والوں کی کل تعداد 4,41 ہو گئی ہے اور ایکٹو کیسز میں 494 کی کمی کے ساتھ ان کی کل تعداد کم ہو کر 14021 ہو گئی ہے۔ ملک میں کورونا ایکٹیو ریٹ 0.03 فیصد ہے۔ اس عرصے کے دوران کسی بھی مریض کی موت نہ ہونے سے اموات کی تعداد 5,30,509 پر برقرار ہے اور شرح اموات 1.19 فیصد اور صحت مند ہونے کی شرح 98.78 فیصد ہے۔

وزارت کے مطابق ملک گیر ویکسینیشن مہم کے تحت اب تک کووڈ-19 کے خلاف ویکسین کی 219.74 کروڑ خوراکیں دی جا چکی ہیں۔ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ہماچل پردیش اور میگھالیہ میں ایکٹیو معاملوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے، دوسری ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں ان کے معاملات میں کمی آئی ہے۔

تمل ناڈو میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کووڈ-19 انفیکشن کے 82 معاملوں میں کمی کے بعد فعال معاملوں کی تعداد 973 پر آ گئی ہے اور اب تک 35,53,898 لوگ اس وبا سے ٹھیک ہو چکے ہیں اور مرنے والوں کی تعداد 38,048 پر مستحکم ہے۔

کیرالہ میں کورونا کے 69 ایکٹو معاملوں میں کمی کے بعد ان کی کل تعداد 2,600 پر آ گئی ہے اور اس بیماری سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 67,49,329 ہو گئی ہے اور مرنے والوں کی تعداد 71,422 پر برقرار ہے۔

کرناٹک میں 59 فعال معاملوں میں کمی کی وجہ سے ان کی تعداد کم ہو کر 1,872 ہو گئی ہے۔ اس وبا سے چھٹکارا پانے والوں کی کل تعداد 40,27,555 ہوگئی ہے۔ مرنے والوں کی تعداد 40,300 ہے۔

مہاراشٹر میں پچھلے 24 گھنٹوں میں 35 فعال معاملوں کی کمی کے ساتھ ان کی کل تعداد 1,525 پر آ گئی ہے۔ اس وبا سے چھٹکارا پانے والوں کی کل تعداد بڑھ کر 79,83,575 ہو گئی ہے اور مرنے والوں کی تعداد 1,48,394 ہے۔

تلنگانہ میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا ایکٹیو معاملے 28 کم ہو کر 419 ہو گئے ہیں اور اب تک 8,36,093 لوگ اس وبا سے صحتیاب ہوچکے ہیں اور مرنے والوں کی تعداد 4,111 ہے۔

گجرات میں 32 معاملے کم ہونے کے بعد ان کی کل تعداد 421 پر آ گئی ہے اور اس وبا سے چھٹکارا پانے والوں کی تعداد 12,65,605 ہے اور مرنے والوں کی تعداد 11,040 ہے۔

قومی راجدھانی میں کورونا کے 24 ایکٹو معاملے کم ہو کر 238 ہو گئے ہیں اور اس بیماری سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 19,79,823 ہو گئی ہے۔ مرنے والوں کی تعداد 26,513 پر مستحکم ہے۔

ہماچل میں تین کورونا ایکٹیو معاملے بڑھنے کے ساتھ ہی ان کی کل تعداد 33 ہو گئی ہے۔ اس وبا سے صحتیاب ہونے والوں کی کل تعداد 3,08,241 ہے۔ اسی عرصے میں مرنے والوں کی تعداد 4,211 پر مستحکم ہے۔

میزورم میں ایک کورونا ایکٹیو معاملے کے بڑھنے کے ساتھ ہی ان کی کل تعداد چار ہو گئی ہے۔ اس وبا سے صحتیاب ہونے والوں کی کل تعداد 95,140 ہے۔ اسی عرصے میں مرنے والوں کی تعداد 1624 پر مستحکم ہے۔ مغربی بنگال میں 27 کورونا ایکٹیو کیسز کم ہونے کی وجہ سے ان کی کل تعداد 383 پر آ گئی ہے۔ اس وائرس سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 20,96,313 ہو گئی ہے اور مرنے والوں کی تعداد 21,530 ہے۔

یہ بھی پڑھیں:India Coronavirus Update آٹھ ریاستوں میں کورونا کے کیسز میں اضافہ

یواین آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.