ETV Bharat / state

India Coronavirus Update آٹھ ریاستوں میں کورونا کے کیسز میں اضافہ

author img

By

Published : Nov 7, 2022, 1:03 PM IST

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران آٹھ ریاستوں میں کورونا کے کیسز میں اضافہ ہوا ہے اور دیگر ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں اس کے کیسز میں کمی دیکھی گئی۔ کرناٹک میں 90 کورونا کیسز کا اضافہ ہوا ہے۔ Corona Cases in India

آٹھ ریاستوں میں کورونا کے کیسز میں اضافہ
آٹھ ریاستوں میں کورونا کے کیسز میں اضافہ

نئی دہلی: ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کووڈ-19 انفیکشن کی وجہ سے 1,252 مریضوں کی صحت میں بہتری آئی ہے، جس سے کورونا سے صحت یاب ہونے والوں کی کل تعداد 44116492 ہو گئی ہے۔ صحت اور خاندانی بہبود کی مرکزی وزارت نے پیر کو کہا کہ ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا انفیکشن کے 930 نئے کیسز سامنے آنے کے ساتھ ہی متاثرہ افراد کی کل تعداد 4,46,61,516 ہو گئی ہے اور ایکٹیو کیسز 324 ہیں اور فعال معاملوں کی شرح 0.03 فیصد ہے۔ اسی عرصے میں کورونا وبا سے دو مریضوں کی موت کے باعث اموات کی تعداد 5 لاکھ 30 ہزار 509 ہوگئی ہے اور اموات کی شرح 1.19 فیصد اور صحت یابی کی شرح 98.78 فیصد ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران آٹھ ریاستوں میں کورونا کے کیسز میں اضافہ ہوا ہے اور دیگر ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں اس کے کیسز میں کمی دیکھی گئی ہے۔ کرناٹک میں 90 کورونا کیسز کا اضافہ ہوا ہے، اس کے بعد پنجاب میں آٹھ، آندھرا پردیش میں سات، بہار میں یہ تعداد سات ہے۔ Total Corona Cases in India

کیرالہ میں کورونا کے 115 متاثرہ کیسوں میں کمی کے بعد فعال کیسز 2,669 پر آ گئے ہیں اور اس بیماری سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 67,49,131 ہو گئی ہے اور مرنے والوں کی تعداد 71,422 پر برقرار ہے۔ کرناٹک میں کووڈ-19 انفیکشن کے 90 معاملات کا اضافہ ہوا ہے، جس سے متاثرین کی تعداد 1,931 ہوگئی ہے۔ اس وبا سے چھٹکارا پانے والوں کی کل تعداد 40,27,418 ہوگئی۔ مرنے والوں کی تعداد 40,300 پر مستحکم ہے۔ مہاراشٹر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 79 ایکٹو کیسز کی کمی کے ساتھ، ان کی کل تعداد 1,560 رہ گئی ہے۔ اس وبا سے چھٹکارا پانے والوں کی کل تعداد بڑھ کر 79,83,449 ہو گئی ہے اور مرنے والوں کی تعداد 1,48,394 ہو گئی ہے۔ پنجاب میں کووڈ-19 انفیکشن کے آٹھ کیسز بڑھ کر 93 ہو گئے ہیں اور اب تک 7,64,644 افراد اس وبا سے نجات پا چکے ہیں اور اموات کی تعداد 19,289 ہو گئی ہے۔ قومی راجدھانی میں کورونا متاثرین کی تعداد 36 کم ہو کر 262 رہ گئی ہے اور اس بیماری سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 19,79,778 ہو گئی ہے۔ مرنے والوں کی تعداد 26,513 ہو گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: India Corona Vaccination کووڈ ٹیکہ کاری مہم کے تحت 219.63 کروڑ سے زیادہ ویکسین لگائی گئیں

تمل ناڈو میں بھی 84 کیسز کم ہونے سے متاثرہ افراد کی تعداد کم ہو کر 1,055 رہ گئی ہے۔ اس وبا سے چھٹکارا پانے والوں کی کل تعداد 35,53,707 پر مستحکم رہی۔ اسی مدت میں مرنے والوں کی تعداد 38,048 پر مستحکم ہے۔ تلنگانہ میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کووڈ-19 انفیکشن کے 30 کیسز کم ہو کر 447 ہو گئے ہیں اور اب تک 8,36,024 لوگ اس وبا سے ٹھیک ہو چکے ہیں اور مرنے والوں کی تعداد 4,111 ہے۔ مغربی بنگال میں کورونا کے 20 کیسز کم ہوئے ہیں جس کی وجہ سے ریاست میں اب مریضوں کی کل تعداد 410 ہو گئی ہے۔ اس وائرس سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 20,96,272 ہو گئی ہے اور مرنے والوں کی تعداد 21,530 ہے۔ آندھرا پردیش میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وبا کے سات کیسز کے اضافے کے ساتھ ان کی تعداد بڑھ کر 117 ہو گئی ہے اور اس وبا سے چھٹکارا پانے والوں کی تعداد 23,24,148 اور مرنے والوں کی تعداد 14,733 پر برقرار ہے۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.