ETV Bharat / state

India Corona Vaccination کووڈ ٹیکہ کاری مہم کے تحت 219.63 کروڑ سے زیادہ ویکسین لگائی گئیں

author img

By

Published : Oct 31, 2022, 1:41 PM IST

کووڈ ٹیکہ کاری مہم کے تحت 219.63 کروڑ سے زیادہ ویکسین لگائی گئیں
کووڈ ٹیکہ کاری مہم کے تحت 219.63 کروڑ سے زیادہ ویکسین لگائی گئیں

گزشتہ 24 گھنٹے میں ملک میں 83 ہزار 167 کووڈ ٹیسٹ کیے گئے ہیں۔ ملک میں مجموعی طور پر 90 کروڑ 9 لاکھ 66 ہزار 82 کووڈ ٹیسٹ کیے جاچکے ہیں۔ Total Covid Test in India

نئی دہلی: قومی کووڈ ٹیکہ کاری مہم کے تحت ملک بھر میں 219.63 کروڑ سے زیادہ کووڈ ویکسین لگائی گئی ہیں۔ صحت اور خاندانی بہبود کی مرکزی وزارت نے پیر کو یہاں بتایا کہ آج صبح 7 بجے تک دو ارب 19 کروڑ 63 لاکھ 82 ہزار 882 ویکسین دی جا چکی ہیں۔ وزارت نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کووڈ انفیکشن کے 1326 نئے مریض سامنے آئے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی ملک میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 17 ہزار 912 ہو گئی ہے۔ Vaccination in India

یہ متاثرہ کیسز کا 0.04 فیصد ہے۔ یومیہ انفیکشن کی شرح 1.59 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔ وزارت نے کہا کہ اسی مدت میں 1723 لوگوں نےکووڈ سے نجات حاصل کی ہے۔ اب تک کووڈ سے کل 4 کروڑ 41 لاکھ 6 ہزار 656 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔ شفایابی کی شرح 98.78 فیصد ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹے میں ملک میں 83 ہزار 167 کووڈ ٹیسٹ کیے گئے ہیں۔ ملک میں مجموعی طور پر 90 کروڑ 9 لاکھ 66 ہزار 82 کووڈ ٹیسٹ کیے جاچکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: India Corona Update ملک میں گزشتہ 24 گھنٹے میں کورونا کیسز میں اضافہ

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.