ETV Bharat / state

India Corona Update ملک میں گزشتہ 24 گھنٹے میں کورونا کیسز میں اضافہ

author img

By

Published : Oct 29, 2022, 2:25 PM IST

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں 2,161 افراد کووڈ-19 انفیکشن سے ٹھیک ہوئے ہیں، جس کی وجہ سے کورونا سے صحت یاب ہونے والوں کی کل تعداد بڑھ کر 4,41,02,852 ہو گئی ہے اور صحت کی شرح 98.77 فیصد ہے۔ Corona Recovery Cases in India

ملک میں گزشتہ 24 گھنٹے میں کورونا کیسز میں اضافہ
ملک میں گزشتہ 24 گھنٹے میں کورونا کیسز میں اضافہ

نئی دہلی: ملک میں گزشتہ 24 گھنٹے میں سات ریاستوں اور تین مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں کورونا کے 105 فعال معاملات میں اضافہ ہوا ہے۔ اس دوران چار مریضوں کی کورونا وبا کی وجہ سے موت ہو چکی ہے۔ مرکزی وزارت صحت اور خاندانی بہبود نے ہفتہ کو کہا کہ صبح 7 بجے تک 219 کروڑ 62 لاکھ سے زیادہ ویکسین دی گئی ہیں۔ اس دوران ملک میں کورونا کے 1574 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں 2,161 افراد کووڈ-19 انفیکشن سے ٹھیک ہوئے ہیں، جس کی وجہ سے کورونا سے صحت یاب ہونے والوں کی کل تعداد بڑھ کر 4,41,02,852 ہو گئی ہے اور صحت کی شرح 98.77 فیصد ہے۔ Corona Active Cases in India

وزارت نے کہا کہ پچھلے 24 گھنٹوں میں کرناٹک میں سب سے زیادہ 29 فعال کیسز، ہریانہ میں 24، دہلی میں 21 اور گوا میں نو فعال معاملے سامنے آئے ہیں۔ دریں اثنا، کورونا وبا سے چار مریض جان کی بازی ہار چکے ہیں، جس سے ملک میں اموات کی تعداد 5,29,008 ہو گئی ہے۔ شرح اموات 1.18 فیصد ہے۔ کیرالہ میں بھی 52 ایکٹیو کیسز کم ہونے سے ان کی تعداد 3402 پر آ گئی ہے۔ اس وبا سے چھٹکارا پانے والوں کی کل تعداد 6746453 تک پہنچ گئی ہے اور مرنے والوں کی تعداد 71375 پر مستحکم ہے۔قومی راجدھانی میں 21 معاملات کے اضافے کے ساتھ، ان کی تعداد اب بڑھ کر 372 ہو گئی ہے۔ اس وبا سے چھٹکارا پانے والوں کی کل تعداد 1979109 اور ہلاکتوں کی تعداد 26508 تک پہنچ گئی ہے۔کرناٹک میں کووڈ-19 انفیکشن کے 29 معاملے بڑھ کر 1944 ہو گئے ہیں۔ اس وبا سے صحت یاب ہونے والوں کی کل تعداد 4026318 ہو گئی ہے اور مرنے والوں کی تعداد 40296 ہو گئی ہے۔

مہاراشٹر میں، کورونا وبا کے ایکٹو کیسز 167 سے کم ہو کر 1621 پر آ گئے ہیں اور اس وبا سے چھٹکارا پانے والوں کی تعداد بڑھ کر 7981135 ہو گئی ہے، اس دوران ایک مریض کی موت سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 148383 ہو گئی ہے۔ تمل ناڈو میں کورونا وبا کے 214 کیسز کم ہونے کے ساتھ ہی ریاست میں فعال کیسز کم ہو کر 2114 ہو گئے ہیں۔ اس وبا سے چھٹکارا پانے والوں کی تعداد بڑھ کر 3551409 ہو گئی ہے جبکہ جاں بحق افراد کی تعداد 38048 پر مستحکم ہے۔ آسام میں کووڈ-19 انفیکشن کے آٹھ معاملات میں اضافے کی وجہ سے، فعال کیسوں کی تعداد بڑھ کر 2621 ہو گئی ہے اور اب تک 735378 لوگ اس وبا سے ٹھیک ہو چکے ہیں اور مرنے والوں کی تعداد 8035 ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Covid Vaccination Campaign کووڈ ویکسینیشن مہم کے تحت 219 کروڑ سے زیادہ ٹیکے لگے

مغربی بنگال میں بھی 106 ایکٹیو کیسز کم ہونے سے ان کی تعداد 966 پر آ گئی ہے۔ اس وبا سے چھٹکارا پانے والوں کی کل تعداد 2095418 تک پہنچ گئی ہے اور مرنے والوں کی تعداد 21527 پر مستحکم ہے۔ ہریانہ میں 24 معاملے بڑھ کر 207 ہو گئے ہیں۔ اس وبا سے چھٹکارا پانے والوں کی کل تعداد 1045131 ہو گئی ہے اور مرنے والوں کی تعداد 10711 ہو گئی ہے۔ گوا میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں نو فعال کیسز بڑھ کر 85 ہو گئے ہیں۔ اس وبا سے صحت یاب ہونے والوں کی کل تعداد 254629 ہے اور مرنے والوں کی تعداد 3967 پر مستحکم ہے۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.