ETV Bharat / bharat

Covid Vaccination Campaign کووڈ ویکسینیشن مہم کے تحت 219 کروڑ سے زیادہ ٹیکے لگے

author img

By

Published : Oct 27, 2022, 1:58 PM IST

Etv Bharat
Etv Bharat

قومی کووڈ ویکسینیشن مہم کے تحت ملک بھر میں 219.58 کروڑ سے زیادہ کووڈ ویکسین لگائی گئی ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں ایک لاکھ 44 ہزار 491 کووڈ ٹیسٹ کیے گئے۔ ملک میں کل90 کروڑ 4 لاکھ 17 ہزار 92 کووڈ ٹیسٹ کیے گئے ہیں۔ Covid Vaccination Campaign

نئی دہلی: قومی کووڈ ویکسینیشن مہم کے تحت ملک بھر میں 219.58 کروڑ سے زیادہ کووڈ ویکسین لگائی گئی ہیں۔ صحت اور خاندانی بہبود کی مرکزی وزارت نے جمعرات کو یہاں بتایا کہ صبح 7 بجے تک دو ارب 19 کروڑ 58 لاکھ 84 ہزار 786 ویکسین دی جا چکی ہیں۔ وزارت نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کووڈ انفیکشن کے 1112 نئے مریض سامنے آئے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی ملک میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 20 ہزار 821 ہو گئی ہے۔ Covid Vaccination Campaign

یہ متاثرہ کیسز کا 0.05 فیصد ہے۔ یومیہ انفیکشن کی شرح 0.77 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔وزارت نے کہا کہ اسی مدت میں 1812 لوگوں نے کووڈ سے نجات حاصل کی ہے۔ اب تک کووڈ سے کل چار کروڑ 40 لاکھ 97 ہزار 72 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔ شفایابی کی شرح 98.77 فیصد ہے۔گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں ایک لاکھ 44 ہزار 491 کووڈ ٹیسٹ کیے گئے۔ ملک میں کل90 کروڑ 4 لاکھ 17 ہزار 92 کووڈ ٹیسٹ کیے گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: India Covid Vaccination کووڈ ویکسینیشن میں 219.57 کروڑ سے زیادہ ویکسین لگائی گئیں

یواین آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.