ETV Bharat / state

سابق جسٹس اور بی جے پی کے امیدوار ابھیجیت گنگوپادھیائے کو الیکشن کمیشن کا نوٹس - EC Show Cause Abhijit Gangopadhyay

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : May 17, 2024, 8:05 PM IST

EC Show Cause to Abhijit Gangopadhyay: الیکشن کمیشن نے سابق جسٹس اور بی جے پی کے امیدوار ابھیجیت گنگوپادھیائے کو ترنمول کانگریس کی سربراہ اور وزیراعلیٰ ممتا بنرجی کے خلاف تبصرہ کرنے کے ایک معاملے پر نوٹس جاری کیا ہے۔

سابق جسٹس اور بی جے پی کے امیدوارابھیجیت گنگوپادھیائے کو الیکشن کمیشن کا نوٹس
سابق جسٹس اور بی جے پی کے امیدوارابھیجیت گنگوپادھیائے کو الیکشن کمیشن کا نوٹس (etv bharat)

کولکاتا: الیکشن کمیشن نے جمعہ کو ہائی کورٹ کے سابق جج اور بی جے پی کے امیدوار ابھیجیت گنگوپادھیائے کو بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کے خلاف نامناسب اور ناشائستہ تبصرہ کرنے پر وجہ بتاؤ نوٹس جاری کیا۔

الیکشن کمیشن نے گنگوپادھیائے کے خلاف ترنمول کانگریس کی شکایت پر 15 مئی کو ہلدیہ میں منعقدہ میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے ممتا بنرجی کے خلاف ان کے ریمارکس پر کارروائی کی۔

بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے گنگوپادھیائے کو مغربی بنگال کی تملوک سیٹ سے میدان میں اتارا ہے جہاں 25 مئی کو ووٹنگ ہوگی۔ الیکشن کمیشن نے اپنے نوٹس میں کہا کہ گنگوپادھیائے کے ریمارکس 'نامناسب، غیر دانشمندانہ تھے اور پہلی نظر میں ماڈل ضابطہ اخلاق کی دفعات اور سیاسی جماعتوں کو دی گئی ایڈوائزری کی خلاف ورزی کرتے ہوئے پائے گئے۔

یہ بھی پٹھیں: سواتی مالیوال کے معاملے پرخواتین لیڈروں کے ردعمل

اس حوالے سے الیکشن کمیشن نے 20 مئی کی شام پانچ بجے تک نوٹس کا جواب دینے کو کہا ہے۔ نوٹس میں کلکتہ ہائی کورٹ کے سابق جج کو ان کی حالیہ ایڈوائزری کے بارے میں یاد دلایا گیا کہ سیاسی پارٹیوں اور امیدواروں کو کسی بھی ایسے عمل یا اقدام یا بیان سے گریز کرنا چاہیے جس سے خواتین کا احترام کو نقصان پہنچایا جا سکے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.