ETV Bharat / bharat

ICC T20 World Cup آخری چار میچوں کی لے کو فائنل میں جاری رکھیں گے، بابر

author img

By

Published : Nov 12, 2022, 10:46 PM IST

ICC T20 World Cup
آخری چار میچوں کی لے کو فائنل میں جاری رکھیں گے، بابر

پاکستان کے کپتان بابر اعظم نے ٹی 20 ورلڈ کپ کے فائنل سے پہلے پریس کانفرنس میں کہا کہ ہم نے پہلے دو میچ ہارے لیکن پھر جس طرح سے ہم نے آخری چار میچوں میں واپسی کی وہ قابل ستائش کارکردگی تھی۔ ہم نے اس دوران اچھا کرکٹ کھیلا ہے اور ہم فائنل میں بھی اس کو برقرار رکھنے کی کوشش کریں گے۔ Pakistan vs England ICC T20 World Cup

میلبورن: پاکستان کے کپتان بابر اعظم نے انگلینڈ کے خلاف ٹی 20 ورلڈ کپ کے فائنل سے قبل کہا کہ ان کی ٹیم نے آخری چار میچوں میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور وہ فائنل میں بھی اس لے کو آگے بڑھانا چاہیں گے۔ بابر نے میچ سے پہلے پریس کانفرنس میں کہا کہ ہم نے پہلے دو میچ ہارے لیکن پھر جس طرح سے ہم نے آخری چار میچوں میں واپسی کی وہ قابل ستائش کارکردگی تھی۔ ہم نے اس دوران اچھا کرکٹ کھیلا ہے اور ہم فائنل میں بھی اس کو برقرار رکھنے کی کوشش کریں گے۔ Pakistan vs England ICC T20 World Cup

واضح رہے کہ ٹی 20 ورلڈ کپ 2022 کا فائنل پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان میلبورن کرکٹ گراؤنڈ میں اتوار کو بھارتی وقت کے مطابق دوپہر 1:30 بجے کھیلا جائے گا۔ جب پاکستان نے اپنا آخری میچ بھارت کے خلاف میلبورن کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلا تھا اس میچ کو دیکھنے کے لیے 90 ہزار سے زائد کرکٹ شائقین اسٹیڈیم میں جمع ہوئے تھے۔ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان سڈنی کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلے گئے سیمی فائنل میں بھی تقریباً 36 ہزار افراد نے شرکت کی۔ ICC T20 World Cup

یہ بھی پڑھین: T20 World Cup 2022 پاکستانی کھلاڑی 1992 کی تاریخ دہرانے کے لیے پر عزم، انگلینڈ بھی نہیں ہے کم

بابر نے کہا کہ پورے آسٹریلیا میں موجود شائقین سے ملنے والی حمایت انہیں بہتر کارکردگی دکھانے کی طاقت فراہم کرتی ہے۔ بابر نے کہا کہ وہ ہمیں اعتماد دیتے ہیں اور ہم جہاں بھی، جس اسٹیڈیم میں بھی جاتے ہیں، انہیں پاکستانی ٹیم کی حمایت کرتے ہوئے دیکھ کر بہت اچھا محسوس ہوتا ہے۔ ہم میچ جیتنے اور ان کے چہرے پر مسکراہٹ لانے کے لیے اپنا 100 فیصد دینے کی کوشش کرتے ہیں۔ بابر کو یقین ہے کہ ان کی ٹیم اتوار کو ٹی ٹوئنٹی ورلڈ چیمپئنز کا ٹائٹل جیتے گی، حالانکہ وہ انگلینڈ کی صلاحیتوں سے بھی پوری طرح واقف ہیں۔ بابر نے کہا کہ انگلینڈ ایک اچھی ٹیم ہے اور اس کے پاس اچھے کھلاڑی ہیں۔ ہمیں اپنے منصوبوں کو عملی جامہ پہنانے کی پوری کوشش کرنی ہوگی۔

یواین آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.