ETV Bharat / bharat

Gujarat Assembly Polls گجرات میں پہلے اور دوسرے مرحلے کیلئے 139 خواتین سمیت 1621 امیدوار میدان میں

author img

By

Published : Nov 24, 2022, 12:09 PM IST

Etv Bharat
Etv Bharat

گجرات اسمبلی انتخابات کے پہلے مرحلے کے لیے 70 خواتین سمیت 788 اور دوسرے مرحلے کے لئے 69 خواتین سمیت 833 کے ساتھ کل 1621 امیدوار میدان میں ہیں۔ چیف الیکٹورل آفیسر پی بھارتی نے بدھ کو بتایا کہ دوسرے مرحلے کے لیے نامزدگی واپس لینے کی آخری تاریخ 21 نومبر کے بعد اب کل 833 امیدوار میدان میں ہیں، جن میں سے 69 خواتین اور 764 مرد ہیں۔ جماعتوں کی کل تعداد 60 ہے۔ 1621 candidates in fray for Gujarat Assembly polls

گاندھی نگر: گجرات اسمبلی انتخابات کے پہلے مرحلے کے لیے 70 خواتین سمیت 788 اوردوسرے مرحلے کے لئے 69 خواتین سمیت 833 کے ساتھ کل 1621 امیدوار میدان میں ہیں۔ چیف الیکٹورل آفیسر پی بھارتی نے بدھ کو بتایا کہ دوسرے مرحلے کے لیے نامزدگی واپس لینے کی آخری تاریخ 21 نومبر کے بعد اب کل 833 امیدوار میدان میں ہیں، جن میں سے 69 خواتین اور 764 مرد ہیں۔ جماعتوں کی کل تعداد 60 ہے۔ ریاست میں حکمراں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے آٹھ خواتین اور 85 مرد، اہم اپوزیشن کانگریس نے آٹھ خواتین سمیت کل 90 سیٹوں پر، عام آدمی پارٹی (اے اے پی) نے ایک خاتون سمیت 93، بہوجن سماج پارٹی (بی ایس پی) نے 44، گڑوی گجرات پارٹی نے تین خواتین اور 22 مرد، بھارتیہ ٹرائبل پارٹی نے 12 مرد اور آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین نے دو خواتین سمیت سات سیٹوں پر امیدوار کھڑے کیے ہیں۔ جبکہ 285 آزاد امیدواروں میں 21 خواتین اور 264 مرد شامل ہیں۔ Gujarat Assembly Election 2022

انہوں نے کہا کہ پہلے مرحلے کے لیے 17 نومبر کو کاغذات نامزدگی واپس لینے کی آخری تاریخ کے بعد اب کل 788 امیدوار میدان میں ہیں، جن میں 70 خواتین اور 718 مرد ہیں۔ پارٹیوں کی کل تعداد 39 ہے۔ حکمراں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے ریاست میں نو خواتین اور 80 مرد، مرکزی اپوزیشن کانگریس نے چھ خواتین سمیت کل 89 سیٹوں پر، عام آدمی پارٹی (اے اے پی) نے 88، بہوجن سماج پارٹی (بی ایس پی) نے 57 اور آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین نے چھ نشستوں کے لیے امیدوار کھڑے کیے ہیں۔ جبکہ 339 آزاد امیدواروں میں 35 خواتین اور 304 مرد شامل ہیں۔

بھارتی نے یواین آئی کو بتایا کہ ریاست کے 33 اضلاع میں کل 182 اسمبلی سیٹوں کے لیے دو مرحلوں میں انتخابات کرائے جائیں گے۔ ریاست کی 89 سیٹوں پر پہلے مرحلے میں یکم دسمبر کو اور بقیہ 93 سیٹوں پر دوسرے مرحلے میں 5 دسمبر کو انتخابات ہوں گے۔ دونوں مرحلوں کے ووٹوں کی گنتی 8 دسمبر کو ایک ساتھ ہوگی اور ووٹنگ کا عمل 10 دسمبر کو مکمل ہوگا۔ ہماچل پردیش میں ہونے والے اسمبلی انتخابات کے ووٹوں کی گنتی بھی 8 دسمبر کو ہی ہونی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Gujarat Assembly Elections گجرات میں پہلے مرحلے کے لیے 339 آزاد امیدوار میدان میں

یواین آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.