ETV Bharat / state

Gujarat Assembly Elections گجرات میں پہلے مرحلے کے لیے 339 آزاد امیدوار میدان میں

author img

By

Published : Nov 19, 2022, 9:35 AM IST

گجرات اسمبلی انتخابات کے پہلے مرحلے میں 89 سیٹوں کے لیے یکم دسمبر کو ہونے والے انتخابات میں 339 آزاد امیدوار میدان میں ہیں۔ Gujarat first Phase Independent Candidates

گجرات میں پہلے مرحلے کے لیے 339 آزاد امیدوار میدان میں
گجرات میں پہلے مرحلے کے لیے 339 آزاد امیدوار میدان میں

گاندھی نگر: گجرات اسمبلی انتخابات کے پہلے مرحلے میں 70 خواتین سمیت مجموعی طور پر 788 امیدوار میدان میں ہیں، 89 سیٹوں کے لیے یکم دسمبر کو ہونے والے انتخابات میں 339 آزاد امیدوار بھی شامل ہیں۔ جمعہ کو یہ معلومات دیتے ہوئے چیف الیکٹورل آفیسر پی بھارتی نے کہا کہ 17 نومبر کو پرچہ نامزدگی واپس لینے کی آخری تاریخ کے بعد کل ملاکر 788 امیدوار میدان میں ہیں، جن میں 70 خواتین اور 718 مرد ہیں۔ پارٹیوں کی کل تعداد 39 ہے۔ حکمراں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے نو خواتین اور 80 مردوں ، مرکزی اپوزیشن کانگریس نے چھ خواتین سمیت تمام 89 سیٹوں پر، عام آدمی پارٹی (اے اے پی) نے 88، بہوجن سماج پارٹی (بی ایس پی) نے 57 اور آل انڈیا اتحاد المسلمین نے چھ نشستوں کے لیے امیدوار کھڑے کیے ہیں۔ 339 آزاد امیدواروں میں سے 35 خواتین اور 304 مرد ہیں۔ Independent Candidates in Gujarat Elections

پہلے مرحلے کے لیے نامزدگی کا عمل 5 نومبر کو نوٹیفکیشن کے اجراء کے ساتھ شروع ہوا۔ 5 نومبر سے شروع ہونے والے اس عمل کے تحت 14 نومبر یعنی آخری دن تک کل 1362 امیدواروں نے اپنے کاغذات نامزدگی جمع کرائے تھے۔ 16 نومبر کو جانچ پڑتال کے دوران کل ملاکر 363 کاغذات نامزدگی منسوخ کیے گئے اور 999 کاغذات نامزدگی درست پائے گئے۔ کاغذات نامزدگی واپس لینے کی آخری تاریخ 17 نومبر تک مختلف جماعتوں کے ڈمی امیدواروں سمیت 211 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی واپس لے لیے ہیں۔ پی بھارتی نے یو این آئی کو بتایا کہ پہلے مرحلے میں 89 سیٹیں جنوبی گجرات، سوراشٹرا اور شمالی گجرات کے کچھ علاقوں سے ہیں۔ ان سیٹوں پر پہلے مرحلے میں یکم دسمبر کو انتخابات ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں: Gujrata Assembly Election 2022 پارٹی بدلنے کے باجود کانگریس لیڈران ٹکٹ سے محروم

دس نومبر کو دوسرے مرحلے کے لیے نوٹیفکیشن جاری ہونے کے ساتھ ہی نامزدگی کا عمل شروع ہو گیا تھا۔ دوسرے مرحلے کے لیے 10 سے 17 نومبر تک پرچہ نامزدگی داخل کیے گئے۔ ان کی آج یعنی 18 نومبر کو جانچ کی جارہی ہے۔ کاغذات نامزدگی واپس لینے کی آخری تاریخ 21 نومبر ہے۔ وسطی گجرات اور شمالی گجرات کی باقی 93 سیٹوں کے لیے 5 دسمبر کو ووٹنگ ہوگی۔ ریاست کے 33 اضلاع کی کل 182 اسمبلی سیٹوں کے لیے دو مرحلوں میں انتخابات ہوں گے۔ پہلے مرحلے میں ریاست کی 89 سیٹوں پر یکم دسمبر کو اور بقیہ 93 سیٹوں پر 5 دسمبر کو انتخابات ہوں گے۔ دونوں مرحلوں کے ووٹوں کی گنتی 8 دسمبر کو ایک ساتھ ہوگی اور ووٹنگ کا عمل 10 دسمبر کو مکمل ہوجائے گا۔

یواین آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.