ETV Bharat / state

Former CMs on Mirwaiz Release: میرواعظ کی رہائی کا سابق وزراء اعلیٰ نے خیر مقدم کیا

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 22, 2023, 12:50 PM IST

Updated : Sep 22, 2023, 1:01 PM IST

جموں و کشمیر کے سابق وزراء اعلیٰ عمر عبداللہ، محبوبہ مفتی اور غلام نبی آزاد نے میرواعظ کشمیر مولوی محمد عمر فاروق کی خانہ نظر بندی ختم کرنے کے جموں و کشمیر انتظامیہ کے فیصلے کی سراہنا کرتے ہوئے اسے خوش آئند قرار دیا۔

میرواعظ کی رہائی کا سابق وزراء اعلیٰ نے کیا خیر مقدم
میرواعظ کی رہائی کا سابق وزراء اعلیٰ نے کیا خیر مقدم

سرینگر (جموں و کشمیر) : جموں و کشمیر انتظامیہ نے تقریباً 1509 روز کے بعد علیحدگی پسند رہنما میرواعظ مولوی محمد عمر فاروق کی خانہ نظر بندی ختم کرکے انہیں رہا کر دیا۔ میرواعظ آج چار برس سے بھی طویل عرصہ کے بعد سرینگر کی تاریخی جامع مسجد میں جمعہ کا خطبہ دیں گے۔ میرواعظ کی رہائی کا جموں و کشمیر کے تین سابق وزراء اعلیٰ - عمر عبداللہ، محبوبہ مفتی اور غلام نبی آزاد - نے خیر مقدم کیا ہے۔

  • I welcome the step taken by the administration in J&K to release Mirwaiz Umar Farooq from house arrest. I hope that they allow him to move freely, interact with people & resume his social/religious responsibilities. Today eyes in Kashmir will be on the Mirwaiz as he delivers his…

    — Omar Abdullah (@OmarAbdullah) September 22, 2023 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data=" ">

سماجی رابطہ گاہ ایکس پر اپنا ردِعمل ظاہر کرتے ہوئے جموں و کشمیر کے سابق وزیر اعلیٰ اور نیشنل کانفرنس کے نائب صدر عمر عبداللہ نے کہا: ’’میں جموں و کشمیر انتظامیہ کی طرف سے میرواعظ عمر فاروق کو نظر بندی سے رہا کرنے کے لیے اٹھائے گئے قدم کا خیر مقدم کرتا ہوں۔ مجھے امید ہے کہ وہ (انتظامیہ) اسے (میرواعظ کو) آزادانہ طور پر چلنے پھرنے، لوگوں کے ساتھ بات چیت کرنے اور اپنی سماجی/مذہبی ذمہ داریوں کو دوبارہ شروع کرنے کی اجازت دیں گے۔‘‘

عمر عبداللہ کا مزید کہنا تھا کہ’’آج کشمیر کی نظریں میرواعظ پر مرکوز ہوں گیں جب وہ 2019 کے بعد پہلی بار جامع مسجد میں جمعہ کا خطبہ دیں گے۔‘‘ ادھر، پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) سرپرست اور سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے بھی میرواعظ کی رہائی کا استقبال کیا، تاہم انہوں نے جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا پر طنز کسنے کا موقع بھی نہیں چھوڑا۔ سماجی رابطہ گاہ پر جاری اپنے بیان میں محبوبہ نے کہا: ’’ایل جی انتظامیہ کی جانب سے میرواعظ کی رہائی کو مسلسل جھٹلانے کے بعد، آخر کار میرواعظ عمر فاروق کی نظر بندی ختم کی گئی۔‘‘

مزید پڑھیں: Mirwaiz Umar Farooq میر واعظ عمر فاروق کی نظر بندی ختم، چار برس بعد جامع مسجد میں جمعہ کا خطبہ دیں گے

محبوبہ مفتی نے میرواعظ کے مذہبی مقام کا تذکرہ کرتے ہوئے ایکس پر لکھا: ’’ایک مذہبی سربراہ کے طور پر انہیں جموں و کشمیر بھر کے مسلمان عزت کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔‘‘ محبوبہ مفتی نے بی جے پی کی تنقید کرتے ہوئے کہا: ’’بدقسمتی سے میرواعظ کی رہائی کا سہرا لینے کے لیے بی جے پی سے منسلک مختلف سیاسی تنظیموں کے درمیان رسہ کشی شروع ہو چکی ہے۔‘‘ یاد رہے کہ محبوبہ مفتی نے وقف چیئرپرسن ڈاکٹر درخشان اندرابی کی جانب سے مولانا مشتاق ویری کے گھر جاکر انہیں مبارک باد دینے کی سخت تنقید کرتے ہوئے کہا تھا: ’’ان لوگوں نے ہی مذہبی لیڈران کو قید کیا اب رہا کرکے ان سے واہ واہی بٹور رہے ہیں۔‘‘

  • Welcome step! After 4 years of house arrest, it's heartening to hear that Mirwaiz Umar Farooq will be allowed to offer Friday prayers at Srinagar's Jamia Masjid. Religious freedom is a fundamental right, and clerics have an important role to play. This is a positive move towards…

    — Ghulam Nabi Azad (@ghulamnazad) September 22, 2023 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data=" ">

سابق وزیر اعلیٰ غلام نبی بٹ (المعروف آزاد) نے بھی ایکس پر میراعظ کی رہائی کا ’’خیر مقدم‘‘ کرتے ہوئے لکھا: ’’ یہ ایک خوش آئند اقدام ہے اور اس بات سے کافی خوش ہو رہی ہے کہ میراعظ آج جامع مسجد میں خطبہ جمعہ ادا کریں گے۔‘‘ آزاد نے مزید کہا: ’’مذہبی آزادی ایک بنیادی حق ہے، اور (معاشرے میں) علماء کا اہم کردار ہے۔‘‘

ادھر، جموں و کشمیر کے مفتی اعظم مفتی ناصر الاسلام نے ’’سبھی مذہبی رہناؤں کی قید سے رہائی‘‘ کی امید ظاہر کرتے ہوئے میرواعظ کشمیر مولوی محمد عمر فاروق کی نظربندی ختم کرنے کے فیصلے کا خیر مقدم کیا ہے۔ مفتی ناصر الاسلام نے جاری کئے گئے اپنے بیان میں کہا: ’’میرواعظ مولوی محمد عمر فاروق کی نظر بندی ختم کرنے اور انہیں جامع مسجد میں خطبہ جمعہ کی ادائیگی کا انتظامیہ کا فیصلہ ایک خوش آئند اقدام ہے۔‘‘ بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ’’جموں و کشمیر کی خصوصی آئینی حیثیت دفعہ 370اور دفعہ 35اے کی منسوخی اور سابق ریاست کو دو وفاقی علاقوں میں تقسیم کرنے کے بعد سے قید میرواعظ کی رہائی ایک دیرینہ مطالبہ رہا ہے۔‘‘

Last Updated :Sep 22, 2023, 1:01 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.