ETV Bharat / state

Mirwaiz Umar Farooq Released میر واعظ عمر فاروق نے چار برس بعد جمعہ کا خطبہ دیا، منبر پر چڑھتے ہی آبدیدہ ہوگئے

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 22, 2023, 11:00 AM IST

Updated : Sep 22, 2023, 2:39 PM IST

چار سال کے طویل عرصے کے بعد آج میر واعظ محمد عمر فاروق کی نظر بندی ختم کر دی گئی۔ چار سال پہلے انہیں گھر میں نظر بند کردیا گیا تھا۔ نظر بندی سے رہائی ملنے کے بعد چار برسوں میں آج پہلی بار انہوں نے تاریخی جامع مسجد سرینگر میں جمعہ کا خطبہ دیا۔ Mirwaiz of kashmir

Etv Bharat
Etv Bharat

میر واعظ عمر فاروق نے چار برس بعد جمعہ کا خطبہ دیا

سرینگر: نظر بندی سے رہائی کے بعد میر واعظِ کشمیر محمد عمر فاروق نے چار برس کے بعد آج پہلی بار سرینگر کی تاریخی جامع مسجد میں جمعہ کا خطبہ دیا۔ اس موقعے پر انتہائی جذباتی ماحول نظر آیا۔ نمازیوں سے کھچا کھچ بھری مسجد میں جب میر واعظ نے قدم رکھا تو لوگ اپنے جذبات قابو میں نہ رکھ سکے۔ خود میر واعظ عمر فاروق بھی منبر پر چڑھتے ہی رو پڑے۔

اس سے قبل مرکز کے زیر انتظام یوٹی جموں و کشمیر کے دارالحکومت سرینگر میں واقع انجمن اوقاف جامع مسجد نے ایک بیان جاری کر کے جانکاری دی ہے کہ انتظامیہ اور پولیس نے جامع مسجد سرینگر کا دورہ کیا اور کہا کہ میر واعظ محمد عمر فاروق کو آج رہا کیا جارہا ہے۔ انہوں نے جامع میں جمعہ کا خطبہ دیا۔ چار برس کی نظر بندی کے بعد جمعہ کی دوپہر 12 بجے میر واعظ کو رہائی کیا گیا جس کے بعد میر واعظ تاریخی جامع مسجد میں آئے اور جمعتہ المبارک کے بڑے اجتماع سے خطاب کیا۔

Mirwaiz Umar Farooq Released

میر واعظ کشمیر کی نظربندی کے خاتمے کا جموں و کشمیر کے رہنماؤں نے خیر مقدم کیا ہے۔ سابق وزیر اعلیٰ عمر عبد اللہ نے ان کی رہائی کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ امید کرتا ہوں کہ انہیں آزادانہ گھومنے پھرنے، لوگوں سے ملنے جلنے اور مذہبی و سماجی ذمہ داریاں ادا کرنے کی اجازت دی جائے گی۔

  • I welcome the step taken by the administration in J&K to release Mirwaiz Umar Farooq from house arrest. I hope that they allow him to move freely, interact with people & resume his social/religious responsibilities. Today eyes in Kashmir will be on the Mirwaiz as he delivers his…

    — Omar Abdullah (@OmarAbdullah) September 22, 2023 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data=" ">

وہیں سابق وزیر اعلیٰ اور پی ڈی پی سربراہ محبوبہ مفتی نے اس خبر پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ برسوں کے بعد میر واعظ عمر فاروق آزاد ہوں گے۔ اسی کے ساتھ انہوں نے لکھا ایکس (سابقہ ٹویٹر) پر لکھا کہ ان کی رہائی کی کریڈٹ کے لیے بی جے پی کی ذیلی تنظیموں میں ہوڑ مچی ہوئی ہے۔

  • Finally Mirwaiz Umer Farooq will walk a free man after years of LGs admin’s denial about his detention. As a religious head he is held in high regard by muslims across J&K. Unfortunate that a tussle has already begun between BJPs various political outfits to claim credit for his…

    — Mehbooba Mufti (@MehboobaMufti) September 22, 2023 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data=" ">

میر واعظ محمد عمر فاروق پانچ اگست 2019 میں دفعہ 370 کی منسوخی سے قبل ہی ان کی رہائش گاہ واقع نگین سرینگر میں نظر بند کیے گئے تھے۔ میر واعظ کی چار سال کی طویل نظر بندی کو آج ہٹایا لیا گیا جس کے بعد وہ مذہبی تقریبات میں شرکت کرنے کے علاوہ آزادنہ طور گھوم پھیر سکتے ہیں۔

انجمن نے الزام لگایا کہ گذشتہ چار سال سے زائد عرصے سے سربراہ انجمن میر واعظ ڈاکٹر مولوی محمد عمر فاروق کو حکام نے غیر قانونی اور غیر اخلاقی طور نظر بند کر رکھا جس کی وجہ سے موصوف مشہور زمانہ ”خوجہ دگر“ اور آج کی مناسبت سے اپنے اکابر میر واعظین کشمیر کے طرز عمل پر وعظ و تبلیغ کی منصبی ذمہ داریاں ادا نہیں کر پا رہے تھے جو حد درجہ افسوسناک اور قابل مذمت ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Women Reservation Bill جموں و کشمیر کی سیاسی پارٹیوں نے خواتین ریزرویشن بل کا خیر مقدم کیا

بیان میں کہا گیا کہ میر واعظ کی مسلسل نظر بندی کی وجہ سے عوام میں زبردست مایوسی پائی جا رہی تھی۔ حکمرانوں کے اس طرز عمل کو عوام نے مداخلت فی الدین قرار دیا۔

Last Updated :Sep 22, 2023, 2:39 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.