ETV Bharat / state

Hokersar Wetland in Crisis: ہوکرسر آبی پناہ گاہ میں پانی کی کمی سے پرندوں کی آمد میں کمی

author img

By

Published : May 30, 2022, 6:46 PM IST

Updated : May 31, 2022, 12:31 PM IST

kashmirs-bird-paradise-hokersar-wetland-in-crises-sue-to-water-shortage
وکرسر آبی بناہ گاہ میں پانی کی کمی سے پرندوں کی آمد میں کمی

ہوکرسر سرینگر کے مضافات لاوے پورہ میں ضلع سرینگر اور بڈگام کے سرحد کے بیچ میں واقع ہے۔ ہوکرسر آبی پناہ گاہ 13 مربع کلومیٹر سے زیادہ پر محیط ہے اور اس کے آس پاس کل 13 گاؤں آباد ہیں، لیکن پانی کی سطح کم ہونے کے وجہ سے ہوکرسر میں اب مہمان پرندوں کی آمد میں کمی دیکھی جارہی ہے۔

سرینگر: سرینگر سے صرف چھ کلومیٹر دوری پر واقع ہوکرسر پچھلے ایک دہائی سے سرکار کی بے حسی کا شکار ہوکر تباہی کے دہلیز پر آگیا ہے۔ پانی کی قلت سے یہ ویٹ لینڈ اپنی شان و پہچان کھو بیٹھا ہے۔ جھیل کا بیشتر حصہ سوکھ جانے سے سینکڑوں اقسام کے آبی پرندوں کی افزائش نسل پر سوالیہ نشان لگ گیا ہے۔ Migratory Birds in Hokersar Wetland

ہوکرسر آبی بناہ گاہ میں پانی کی کمی سے پرندوں کی آمد میں کمی

وادی کشمیر کی سب سے بڑی آبی پناہ گاہ ہوکرسر میں ہر سال موسم سرما میں لاکھوں بیرونی پرندوں کا مسکن ہوتا ہے، لیکن آلودگی، ناجائز قبضہ اور انتظامیہ کی لاپرواہی سے آبی پناہ گاہ کا رقبہ سکڑتا جا رہا ہے۔ آلودگی اور پانی کی سطح کم ہونے کے وجہ سے ہوکرسر میں اب مہمان پرندوں کی آمد میں کمی دیکھی جارہی ہے۔ مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ آبی پناہ گاہیں ماحول کو صاف کرنے میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔ Polloution in Hokersar Wetland

جاوید صوفی ہوکرسر کے قریب رہنے والے ایک نوجوان ہیں جو اس آبی پناہ گاہ میں ہر سال درجنوں نوجوانوں کے ساتھ پرندے دیکھنے جاتے ہیں اور اس کی صفائی مہم میں بھی حصہ لیتے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ حکومت نے سنہ 2014 کے بعد ہوکرسر میں فلڈ چنل کھود دی جس سے اس آبی پناہ گاہ کا پانی کم ہورہا ہے۔

ان کا مزید کہنا ہے کہ کم پانی کی وجہ سے اس پناہ گاہ میں پرندوں کی آمد میں کمی ہورہی ہے جب کہ ناجائز قبضہ کرنے کا بھی موقع ملتا ہے۔ اگرچہ حکام یہ تسلیم کرتی ہے کہ ہوکرسر کے بیچ فلڈ چنل کھودنے سے پانی کی سطح کم ہوگئی ہے جس کے لیے حکام ٹھوس اقدام اٹھا رہے ہیں، لیکن یہ ماننے کے لیے تیار نہیں ہیں کہ ہوکرسر کا رقبہ کم ہوا ہے۔ Water Level Reduced in Hokersar Wetland

مزید پڑھیں:

واضح رہے کہ ہوکرسر سرینگر کے مضافات لاوے پورہ میں ضلع سرینگر اور بڈگام کے سرحد کے بیچ میں واقع ہے۔ ہوکرسر 13 مربع کلومیٹر سے زیادہ پر محیط ہے اور اس کے آس پاس کل 13 گاؤں آباد ہیں۔

Last Updated :May 31, 2022, 12:31 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.