ETV Bharat / state

دہلی: اگر بات نہیں مانی تو جلد سوک سینٹر کا گھیراؤ کیا جائے گا: دہلی میٹ مرچنٹ ایسوسی ایشن - delhi meat Merchant association

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : May 16, 2024, 12:05 PM IST

delhi meat Merchant association Meet Press گزشتہ برس میونسپل کارپوریشن کی جانب سے نئی لائسنس پالیسی کو ہاؤس میں پاس کیا گیا تھا جس کے بعد گوشت تاجران کی جانب سے مخالفت کیے جانے کے بعد نئی لائسنسنگ پالیسی میں ترمیم کی گئی. دسمبر کے اخر میں ہاؤس میں اسے پاس کرایا گیا لیکن گزشتہ پانچ مہینے گزر جانے کے باوجود اب تک ترمیم شدہ نئی لائسنسنگ پالیسی کو نافذ نہیں کیا گیا ہے۔

اگر بات نہیں مانی تو جلد سوک سینٹر کا گھیراؤ کیا جائے گا: دہلی میٹ مرچنٹ ایسوسی ایشن
اگر بات نہیں مانی تو جلد سوک سینٹر کا گھیراؤ کیا جائے گا: دہلی میٹ مرچنٹ ایسوسی ایشن (etv bharat)

اگر بات نہیں مانی تو جلد سوک سینٹر کا گھیراؤ کیا جائے گا: دہلی میٹ مرچنٹ ایسوسی ایشن (etv bharat)

نئی دہلی:گوشت تاجران کا کہنا ہے کہ ایم سی ڈی کے میئر اور ڈپٹی میئر نے انہیں دھوکے میں رکھا اور ترمیم شدہ نئی لائسنسنگ پالیسی پاس ہونے کے باوجود اس پر کمشنر کی جانب سے منظوری نہیں ملی جس کے سبب گوشت تاجران کو پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

اس پورے معاملے میں اج قومی دارالحکومت دہلی کے قصاب پورا علاقے میں دہلی میٹ مرچنٹ ایسوسی ایشن کی جانب سے ایک پریس کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس میں انہوں نے بتایا کہ گزشتہ پانچ ماہ سے وہ ایم سی ڈی کہ میئر، ڈپٹی میئر اور کمشنر کے دفتر کے چکر کاٹ کاٹ کے پریشان ہو چکے ہیں لیکن کوئی بھی حل اب تک نہیں مل پایا ہے، اسی لیے اب ان کا یہ کہنا ہے کہ اگر اب ان کی بات نہیں سنی گئی تو وہ سوک سینٹر کا گہراؤ کر کے تمام گوشت تاجران کی جانب سے احتجاج کریں گے۔

انہوں نے واضح کہا کہ عام ادمی پارٹی کے سرکار میں انے کے بعد سے انہیں جن دشواریوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے وہ تھمنے کا نام نہیں لے رہی ہیں جبکہ 2011 میں بی جے پی حکومت کے زیر انتظام ایم سی ڈی میں جو لائسنسنگ پالیسی تیار کی گئی تھی وہ گوشت تاجران کے حق میں کافی بہتر تھی لیکن اسے تبدیل کر دیا گیا اور ایسی نئی لائجنسنگ پالیسی نافذ کی گئی جس سے گوشت تاجران کی پریشانیوں میں اضافہ ہو گیا۔

یہ بھی پڑھیں:سونی پت میں ایک فیکٹری کا بوائلر پھٹ گیا، چارافراد ہلاک، 15 سے زائد زخمی - FACTORY BLAST

قابل ذکر ہے کہ اکتوبر میں ایم سی ڈی نے گوشت کی دکانوں کے لیے ایک نئی لائسنسنگ پالیسی منظور کی تھی جس کا مقصد ایم سی ڈی زومز میں لائسنس فیس کو معیاری بنانا اور گوشت کی دکان اور کسی بھی مذہبی مقام کے درمیان کم از کم فاصلہ 150 میٹر طے کرنا تھا اس کے بعد شہر میں گوشت فروخت کرنے والے تاجران نے اس بل کی مخالفت کی تھی انہیں یہ خدشہ تھا کہ نئے ضوابط ان میں سے بہت سے لوگوں پر منفی اثر ڈالیں گے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.