ETV Bharat / bharat

سونی پت میں ایک فیکٹری کا بوائلر پھٹ گیا، چارافراد ہلاک، 15 سے زائد زخمی - FACTORY BLAST

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : May 16, 2024, 10:55 AM IST

Updated : May 16, 2024, 11:12 AM IST

ہریانہ کے سونی پت کنڈلی تھانہ علاقے میں دیررات ایک فیکٹری کا بوائلر پھٹ گیا۔ جس کے باعث 4 افراد ہلاک جب کہ 15 سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔

سونی پت میں ایک  فیکٹری کا بوائلر پھٹ گیا، چارافراد ہلاک، 15 سے زائد زخمی
سونی پت میں ایک فیکٹری کا بوائلر پھٹ گیا، چارافراد ہلاک، 15 سے زائد زخمی (etv bharat)

سونی پت: ہریانہ کے سونی پت کنڈلی تھانہ علاقے میں دیر رات فیکٹری کا بوائلر پھٹ گیا۔ جس کے باعث 4 افراد کی موت واقع ہو گئی۔ اس حادثہ میں 15 سے زائد افراد زخمی بتائے جارہے ہیں۔ جب یہ حادثہ پیش آیا تو مزدور فیکٹری میں کام کر رہے تھے۔ دھماکہ اتنا زوردار تھا کہ آس پاس کی کئی عمارتوں کو نقصان پہنچا ہے۔ دھماکے سے ایک عمارت گرنے کی بھی خبر ہے۔ کئی افراد کے ملبے تلے دبے ہونے کی اطلاع بھی مل رہی ہے۔

سونی پت میں ایک فیکٹری کا بوائلر پھٹ گیا، چارافراد ہلاک، 15 سے زائد زخمی (etv bharat)

زخمیوں کا علاج نریلا میں واقع راجہ ہریش چندر اسپتال میں جاری ہے۔ مقامی لوگوں نے ضلع انتظامیہ پر مدد نہ کرنے کا سنگین الزام لگایا ہے۔ اس وقت فائر ڈیپارٹمنٹ کی گاڑیاں اور سیکورٹی اہلکار موقع پر موجود ہیں۔ جو ریسکیو آپریشن میں مصروف ہیں۔ پولیس کی ٹیم بھی موقع پر تعینات ہے۔ جو لوگوں کو بچانے میں مصروف ہیں۔

مزید پڑھیں:مدھیہ پردیش کے دھار میں بھیانک سڑک حادثہ، کار کھڑے ہوئے ٹرک سے ٹکرا گئی، 8 افراد ہلاک - MP ROAD ACCIDENT

اس حادثہ میں 4 افراد ہلاک جب کہ 15 سے زائد زخمی بتائے جا رہے ہیں۔ پولیس نے مزید جانکاری دیتے ہوئے بتایا ہے کہ دہیہ کالونی میں واقع شری گنیش نامی فیکٹری میں کتھا بنتی ہے۔ اس فیکٹری میں اچانک بوائلر پھٹ گیا۔ جس کے نتیجے میں ہلاکتیں ہوئی ہیں۔ پندرہ زخمیوں کا اسپتال میں علاج کرایا جا رہا ہے۔ پولیس اس معاملے میں مزید تحقیقات کر رہی ہے۔

Last Updated :May 16, 2024, 11:12 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.