ETV Bharat / state

Traffic Jam In Highway جموں سرینگر قومی شاہراہ پر ٹریفک جام سے مسافر پریشان

author img

By

Published : Feb 18, 2023, 3:42 PM IST

وادی کشمیر کو ملک کے دوسرے حصوں کے ساتھ جوڑنے والی سرینگر- جموں قومی شاہراہ پر آج دوسرے روز بھی ٹریفک جام رہا ۔ اس دوران شاہراہ پر مسافر و مال بردار گاڑیاں کئی گھنٹوں تک ٹریفک جام میں رہی، جس سے سبب انہیں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

Etv Bharat
Etv Bharat

جموں سرینگر قومی شاہراہ پر ٹریفک جام سے مسافر پریشان

رامبن: جموں سرینگر قومی شاہراہ پر آج بھی ٹریفک جام بدستور جاری ہے۔ رامبن اور بانہال کے مختلف مقامات پر ٹریفک جام ہونے کی وجہ سے مسافروں کو کافی پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ وہیں کچھ مسافروں نے نمائندے کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ رامبن سے بنیہال کا سفر صرف دو گھنٹے کا ہے جب کہ آج ٹریفک جام میں اس سفر کو طے کرنے میں پانچ سے چھ گھنٹے لگتے ہیں جس سے انہیں کافی مشکلات سے دوچار ہونا پڑ رہا ہے۔ وہیں اسکولی بچوں کو بھی اس ٹریفک جام سے کافی پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے اور طلبا ٹائم پر اسکول پہنچنے سے قاصر ہیں۔

اس حوالے سے جب ای ٹی وی بھارت کے نمائندے نے ٹریفک حکام سے بات کی تو انہوں نے کہا کہ اوور ٹیکنگ کی وجہ سے شاہراہ پر ٹریفک جام لگتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ محکمے شاہراہ پر ٹریفک جام کو ہٹانے کے لیے کوشش کر رہا ہے اور اس سلسلے میں مسافروں کو حکام کے ساتھ دینا چاہیے۔ ٹریفک حکام نے مسافروں سے اپیل کی ہے کہ جب بھی وہ سرینگر جموں قومی شاہراہ پر سفر کرت تو سب سے پہلے کنٹرول روم سے رابطہ کریں اور سڑک کی صورتحال میں دریافت کریں۔

مزید پڑھیں: Highway Restored for Traffic سرینگر جموں شاہراہ پر یک طرفہ ٹریفک بحال

واضح رہے کہ وادی کشمیر کو ملک کے دوسرے حصوں کے ساتھ جوڑنے والی سرینگر-جموں قومی شاہراہ سردیوں کے ایام میں برفباری اور بارش کے سبب اکثر بیشتر بند رہتی ہے جس سے وادی کشمیر کا بیرون دنیا سے کٹ کے رہ جاتی ہے۔ اگرچہ قومی شاہراہ کو چار گلیاروں میں تبدیل کیا جارہا ہے تاہم کئی علاقہ ایسے بھی ہے جہاں تعمیراتی کام جاری ہے۔ سرینگر جموں قومی شاہراہ پیر پنجال کی پہاڑیوں سے گزرتی ہے ، جس کے پیش نظر بارشیوں کے دوران شاہراہ پر مٹی کے توڈے اور پتھر گرآنے کے واقعے اکثر پیش آتے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.