ETV Bharat / state

Highway Restored for Traffic سرینگر جموں شاہراہ پر یک طرفہ ٹریفک بحال

author img

By

Published : Feb 16, 2023, 3:29 PM IST

سرینگر جموں شاہراہ پر دو دن تک ٹریفک کی آمد و رفت معطل رہنے کے بعد حکام نے شاہراہ پر یک طرفہ ٹریفک کو بحال کر دیا۔ One Sided Traffic Restored on Highway

سرینگر جموں شاہراہ پر یک طرفہ ٹریفک بحال
سرینگر جموں شاہراہ پر یک طرفہ ٹریفک بحال

سرینگر جموں شاہراہ پر یک طرفہ ٹریفک بحال

رام بن: صوبہ جموں کے پہاڑی ضلع رام بن میں سرینگر جموں قومی شاہراہ پر متعدد مقامات پر پتھر اور مٹی کے تودے گِر آنے کی وجہ سے شاہراہ کو دو روز قبل ٹریفک کی آمد و رفت کے لیے بند کر دیا گیا تھا۔ ٹریفک حکام نے بتایا درماندہ گاڑیوں کو وقتاً فوقتاً اپنی اپنی منزلوں کی جانب سے روانہ ہونے کی اجازت دینے کے بعد اور کئی گھنٹوں کی طویل مشقت کے بعد بالآخر شاہراہ پر یک طرفہ ٹریفک کو بحال کر دیا گیا۔ حکام نے بتایا کہ ضلع رام بن کے مہاڑ علاقے میں سرینگر جموں شاہراہ پر مٹی کے تودے گر آنے کی وجہ سے شاہراہ کو ٹریفک کی آمد و رفت کے لیے معطل کر دیا گیا تھا۔ ٹریفک حکام نے بتایا کہ سرینگر سے جموں اور جموں سے سرینگر کی جانب سے کسی بھی گاڑی کو جانے کی اجازت نہیں دی گئی تاہم سب سے پہلے درماندہ گاڑیوں کو ہی اپنی اپنی منزلوں کی جانب روانہ ہونے کی اجازت دی گئی۔

ٹریفک حکام کا کہنا ہے کہ شاہراہ پر درماندہ گاڑیوں کے علاوہ جمعرات کو جموں سے سرینگر کی جانب سے گاڑیوں کو روانہ ہونے کی اجازت دی گئی تاہم کسی بھی گاڑی کو کشمیر سے جموں جانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ شاہراہ پر سے پوری طرح ملبہ صاف کیے جانے کے بعد ہی شاہراہ کو پوری طرح سے دو طرفہ ٹریفک کے لئے بحال کیا جائے گا۔ ادھر، ٹریفک حکام نے مسافرین، ڈرائیوروں سے سرینگر جموں شاہراہ پر سفر کرنے سے قبل ٹریفک معلومات حاصل کرنے کی تلقین کی ہے۔ ٹریفک حکام نے مسافرین کو شاہراہ پر سفر سے قبل ٹریفک حکام سے رابطہ کرنے کا مشورہ دیا ہے۔

مزید پڑھیں: Jammu-Srinagar National Highway قومی شاہراہ پر 3 دنوں بعد ٹریفک کی آمد و رفت بحال

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.