ETV Bharat / state

Mohmmad Shafi Passed Away ترال کے معروف سماجی کارکن و ماہر تعلیم محمد شفیع کا انتقال

author img

By

Published : Nov 17, 2022, 7:37 PM IST

Etv Bharat
Etv Bharat

معروف سماجی کارکن اور ماہر تعلیم محمد شفیع نائک آج انتقال کر گئے۔مرحوم کے نماز جنازہ میں لوگوں کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔ مرحوم کے انتقال پر کئی سیاسی، سماجی، مذہبی اور ادبی تنظیموں نے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے لواحقین سے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔Mohmmad Shafi Passed Away

ترال:محمد شفیع نائک ساکن گامراج روڈ ترال پائین آج انتقال کر گئے۔ مرحوم انتہائی شریف النفس، دیندار اور ملنسار انسان ہونے کے ساتھ ساتھ سماجی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے تھے۔ آپ دارالعلوم نور السلام ترال کے سابق مہتمم مرحوم مولانا نور احمد ترالی کے شانہ بشانہ کھڑے رہتے تھے۔ بعد ازاں موصوف نے اکمل ہائی اسکول ترال میں بحثیت سیکرٹری کے طور ترال علاقے میں تعلیم کے فروغ کے لیے کوشاں رہے۔ Mohmmad Shafi Passed Away
مرحوم کے نماز جنازہ میں لوگوں کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی اور پھر اسے سپرد خاک کیا۔ اس دوران مرحوم کے انتقال پر کئی سیاسی، سماجی، مذہبی اور ادبی تنظیموں نے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے لواحقین سے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔Condolances of Mohmmad Shafi
بھاجپا ترجمان الطاف ٹھاکر نے اپنے ایک بیان میں مرحوم کے انتقال پر رنج وغم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم نہ صرف ایک سماجی مصلح تھے بلکہ آپ نے تعلیمی میدان میں گراں قدر خدمات انجام دی ہیں۔


اس دوران سابق ممبر اسمبلی ترال ڈاکٹر غلام نبی بٹ نے محمد شفیع نایک کے انتقال کو زاتی نقصان قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ مرحوم نہ صرف ان کے رشتہ دار تھے بلکہ ایک شفیق دوست بھی تھے نیشنل کانفرنس لیڈران محمد اشرف بٹ، شیخ عبدالرشید نے بھی نائک فیملی کے ساتھ تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

مزید پڑھیں: Nasir Ansari Passed Away شاعر نصیر انصاری کا 86 برس میں انتقال


اس دوران ڈی ڈی سی ممبران اوتار سنگھ، ڈاکٹر ہر بخش سنگھ اور منظور گنائی کے علاوہ صدر ایم سی ترال منظور احمد خان، اسٹیزن کونسل ترال کے سربراہ فاروق ترالی، سول سوسائٹی ترال اور گوجری مجلس ادب نے بھی مرحوم کے انتقال پر دکھ کا اظہار کیا ہے اور مرحوم کے لیے دعاے مغفرت کی ہے۔ ورکنگ جرنلسٹ ایسوسی ایشن نے بھی دکھ کا اظہار کیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.