ETV Bharat / state

Gujjar Basti residents Silent Protest:گجر بستی نارستان کا ترال میں خاموش احتجاج

author img

By

Published : Oct 25, 2022, 3:13 PM IST

سب ضلع ترال کے دور افتادہ علاقہ نارستان کے باشندوں نے پانی کی فراہمی کے حوالہ سے نصب کی جا رہی پائپ لائن میں رخنہ ڈالے جانے کا الزام عائد کرتے ہوئے ٹاؤن ہال، ترال کے نزدیک خاموش احتجاج کیا۔ Gujjar Basti residents Staged Silent Protest

گجر بستی نارستان کا ترال میں خاموش احتجاج
گجر بستی نارستان کا ترال میں خاموش احتجاج

پلوامہ: جنوبی کشمیر South Kashmirکے سب ضلع ترال میں گجر بستی، نارستان کے باشندوں نے منگل کو ٹاؤن ہال، ترال کے نزدیک ایک خاموش احتجاج درج کرکے اپنا مطالبہ انتظامیہ تک پہنچانے کی کوشش کی۔ احتجاج کر رہے مرد و زن نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ گجر بستی، نارستان میں جل شکتی محکمہ کی جانب سے ایک واٹر سپلائی اسکیم پر جاری کام میں ’’مفاد پرست شہری‘‘ رخنہ ڈال رہے ہیں جس سے درجنوں کنبے پینے کے پانی سے محروم ہو گئے ہیں۔ Gujjar Basti residents Staged Silent Protest

گجر بستی نارستان کا ترال میں خاموش احتجاج

احتجاج کر رہے لوگوں نے بتایا کہ نارستان علاقے میں لوگوں کو پینے کا صاف پانی مہیا کرانے کی غرض سے محکمہ جل شکتی کی جانب سے ایک پائپ لائن نصب کی جا رہے ہے جسے ’’ایک مقامی مفاد پرست شخص‘‘ رخنہ ڈال کر ناکام بنانے کی کوشش کر رہا ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ ’’اُس شخص نے محکمہ جل شکتی کی جانب سے بچائی گئی پائپ لائن بھی اپنے گھر میں ضبط کر کے رکھی ہوئی ہے جس سے ایک وسیع علاقہ پانی جیسی بنیادی ضرورت سے محروم ہے۔‘‘Gujjar Basti Tral residents Staged Silent Protest

مزید پڑھیں: Silent Protest Against R&B: چندریگام کی آبادی آر اینڈ بی محکمہ سے نالاں

وفد نے یہ معاملات اے ڈی سی ترال کی نوٹس میں جنہوں نے فوری ایکشن لیے جانے کی یقین دہانی کی۔ اے ڈی سی ترل شبیر احمد رینہ نے میڈیا نمائندوں کو بتایا کہ معاملے کو حل کرنے کے لیے احکامات جاری کئے گئے ہیں تاکہ دور افتادہ گجر بستی کو پینے کا صاف پانی فراہم ہو سکے۔ انہوں نے کہا کہ اس حوالہ سے انہوں نے مقامی مجسٹریٹ کو فوری طور علاقے کا معائنہ کرنے کے احکامات صادر کیے ہیں جبکہ اس حوالہ سے پولیس کو بھی آگاہ کر دیا گیا ہے۔Alleged Hurdles in Water Pipeline

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.