ETV Bharat / state

Silent Protest Against R&B: چندریگام کی آبادی آر اینڈ بی محکمہ سے نالاں

author img

By

Published : Aug 26, 2022, 10:59 AM IST

چندریگام، ترال کے باشنوں نے خاموش احتجاج کرتے ہوئے کہا: ’’محکمہ تعمیر عامہ نے تمام قواعد وضوابط کو بالائے طاق رکھ کر اثر و رسوخ والے افراد کی رہائش گاہوں کے نزدیک سڑکوں کی مرمت کی، جبکہ اصل منظور شدہ سڑک کو نظر انداز کیا۔‘‘

چندریگام کی آبادی آر اینڈ بی محکمہ سے نالاں
چندریگام کی آبادی آر اینڈ بی محکمہ سے نالاں

پلوامہ: سب ضلع ترال کے چندریگام علاقے کے باشندوں نے آر اینڈ بی حکام پر ’احمد کی ٹوپی محمود کے سر‘ رکھنے کا الزام عائد کرتے ہوئے محکمہ کے خلاف خاموش احتجاج درج کیا۔ Chandrigam tral residents Staged Silent Protest احتجاج کر رہے مقامی باشندوں نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا: ’’محکمہ تعمیر عامہ نے تمام قواعد وضوابط کو بالائے طاق رکھ کر اثر و رسوخ والے افراد کی رہائش گاہوں کے نزدیک سڑکوں کی مرمت کی، جبکہ اصل منظور شدہ سڑک کو نظر انداز کیا۔‘‘

چندریگام کی آبادی آر اینڈ بی محکمہ سے نالاں

ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے مقامی باشندوں نے کہا: ’’حکومت کی جانب سے میگڈمائز کے لیے منظور شدہ سڑک، جس پر شمشان گھاٹ، سرکاری اسکول اور گورنمنٹ اسپتال موجود ہیں، کو نظر انداز کر کے اثر ورسوخ والے افراد کے لوگوں کی رہائش گاہوں کو جانے والے راستوں کی مرمت کی گئی۔‘‘Tral Protest Against R&B

انہوں نے مزید کہا کہ ’’اگر آر اینڈ بی حکام نے اس اہم سڑک کو میکڈمایز نہیں کیا تو لوگ احتجاج میں شدت لانے کے لیے مجبور ہو جائیں گے۔‘‘ غور طلب ہے کہ سب ضلع ترال میں امسال کئی اہم سڑکوں کی تعمیر و مرمت کے لیے کام شروع کیا گیا تاہم محکمہ پر ہر جانب جانبداری کا الزام عائد کیا جا رہا ہے۔tral residents Staged Silent Protest

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.