ETV Bharat / state

Food Kit Distribution: تنظیم انصار النساء کی جانب سے غریب خواتین میں فوڈ کٹس کی تقسیم

author img

By

Published : May 4, 2022, 9:14 PM IST

سوپور میں 'انصار النسا' تنظیم کی جانب سے یتیم طالبات اور مسکین خواتین میں اشیاء خوردنی پر مشتمل کٹس تقسیم کیے گئے۔ Ansar Al-Nisa distributes food kits to poor women

تنظیم انصار النساء کی جانب سے غریب خواتین میں فوڈ کٹس کی تقسیم
تنظیم انصار النساء کی جانب سے غریب خواتین میں فوڈ کٹس کی تقسیم

بارہمولہ: شمالی کشمیر میں ضلع بارہمولہ کے سوپور میں آج ’انصار النسا‘ نام کی تنظیم کی جانب سے سوپور میں یتیم و غریب لڑکیوں اور مسکین خواتین میں فوڈ کٹس تقسیم کیے گئے۔ اس پروگرام کا مقصد غریب خواتین میں اشیائے خورد و نوش پر مشتمل فوڈ کٹس تقسیم کرنا تھا۔ اس موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے پروگرام کی منتظم ڈاکٹر مبینہ رمضان نے کہا کہ انصار النسا کا وجود 2014 میں عمل میں لایا گیا تھا تاہم تب سے وادی کے مختلف علاقوں میں متعدد غریبوں، مسکینوں، یتیموں اور بیواہ خواتین کی مدد کی گئی۔ Ansar Al-Nisa distributes food kits

تنظیم انصار النساء کی جانب سے غریب خواتین میں فوڈ کٹس کی تقسیم

یہ بھی پڑھیں:

'ایک تعلیم یافتہ لڑکی پورے معاشرے میں انقلاب پیدا کرسکتی ہیں'

انہوں نے بتایا کہ تنظیم کی جانب سے سوپور کے دفتر میں ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا جہاں یتیم طالبات و غریب خواتین میں اشیائے خورد و نوش پر مشتمل فوڈس کٹس تقسیم کیے گئے۔ انصار النسا کی سرپرست اعلیٰ ڈاکٹر مبینہ رمضان نے بتایا کہ پچاس سے زیادہ کٹس تقسیم کیے گئے۔ انہوں نے بتایا کہ ہمارا مقصد زیادہ سے زیادہ خواتین کی مدد کرنا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.