ETV Bharat / state

Water Scarcity in Gund Jahangir Bandipora: ’عید الاضحی کے موقع پر بھی پانی سے محروم رکھا گیا‘

author img

By

Published : Jul 12, 2022, 8:08 PM IST

Water Scarcity in Gund Jahangir Bandipora: ’عید الاضحی کے موقع پر بھی پانی سے محروم رکھا گیا‘
Water Scarcity in Gund Jahangir Bandipora: ’عید الاضحی کے موقع پر بھی پانی سے محروم رکھا گیا‘

’’محکمہ جل شکتی کے افسران و ملازمین موٹی تنخواہیں لیکر آرام سے گھروں میں بیٹھے ہیں جبکہ غریب عوام کو عید کے موقع پر بھی پانی سے محروم رکھا گیا۔‘‘

بانڈی پورہ: ضلع بانڈی پورہ کے بٹہ پورہ، گنڈ جہانگیر علاقے میں لوگوں کو پینے کے صاف پانی کی شدید قلت کا سامنا ہے۔ Acute Water Scarcity in Gund Jahangir Bandiporaپینے کے پانی کی قلت کے سبب لوگوں کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ لوگوں کے مطابق عید الاضحی کے مقدس موقع پر بھی محکمہ جل شکتی کی جانب سے گنڈ جہانگیر میں پینے کے پانی کی سپلائی بحال کیے جانے کے حوالے سے ٹھوس اقدامات نہیں اٹھائے گئے۔

’عید الاضحی کے موقع پر بھی پانی سے محروم رکھا گیا‘

میڈیا نمائندوں کے ساتھ بات کرتے ہوئے مقامی باشندوں نے دعویٰ کیا کہ گنڈ جہانگیر علاقے میں کئی ماہ سے پینے کا صاف پانی میسر نہیں ہے جس کے نتیجے میں وہ گندا پانی پینے پر مجبور ہو رہے ہیں۔ Drinking Water Scarcity in Gund Jahangir Bandiporaان کا کہنا ہے کہ ’’پانی کی عدم دستیابی کی وجہ سے یہاں کی خواتین کو دور دور کی مسافت طے کرکے ندی نالو کا رخ کرنا پڑتا ہے۔‘‘

لوگوں نے بتایا کہ انہوں نے متعدد بار اس سلسلے میں انتظامیہ تک اپنے مسائل پہنچائے تاہم ان کی اس گزارش پر محکمہ جل شکتی نے کوئی ٹھوس قدم نہیں اٹھایا جس کے نتیجے میں انہیں مسلسل مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ انہوں نے محکمہ جل شکتی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا: ’’محکمہ کے افسران و ملازمین موٹی تنخواہیں لیکر آرام سے گھروں میں بیٹھے ہیں جبکہ غریب عوام کو عید کے موقع پر بھی پانی سے محروم رکھا گیا۔‘‘

مقامی باشنوں نے انتظامیہ سے اپیل کی ہے کہ ان کے اس بنیادی مسئلے کو حل کیا جائے تاکہ انہیں پانی جیسی بنیادی ضرورت کے حوالے سے مزید مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.