ETV Bharat / state

Water Scarcity in Sopore: سوپور میں پانی کی قلت پر لوگوں کا احتجاج

author img

By

Published : Jul 5, 2022, 3:12 PM IST

سوپور کے شیر کالونی کے لوگ گرمی کے ایام میں پانی کی ایک ایک بوند کو ترس رہے ہیں۔ Drinking Water Scarcity in Sher Colony Soporeمحکمہ جل شکتی کے حکام سے کئی بار گزارش کے باوجود لوگوں کو پانی فراہم نہیں کیا جا رہا۔

سوپور میں پانی کی قلت پر لوگوں کا احتجاج
سوپور میں پانی کی قلت پر لوگوں کا احتجاج

بارہمولہ: شمالی کشمیر کے قصبہ سوپور میں شیر کالونی علاقے کے عوام نے پینے کے پانی کی شدید قلت کے حوالے سے محکمہ جل شکتی کے خلاف احتجاج کیا۔ Drinking Water Scarcity in Sher Colony Sopore لوگوں کے مطابق گزشتہ کئی برسوں سے علاقے میں پینے کے پانی کی قلت سے لوگوں کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ انہوں نے محکمہ جل شکتی کے خلاف ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے نعرے بازی بھی کی۔

سوپور میں پانی کی قلت پر لوگوں کا احتجاج

ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے مظاہرین نے کہا کہ گزشتہ کئی برسوں سے علاقے میں پینے کے پانی کی قلت کا سامنا ہے وہیں گزشتہ دنوں سے گرمی میں اضافہ کے دوران لوگوں کو پیاس بجھانے کے لیے بھی پانی میسر نہیں۔ Sher Colony Sopore residents protest against Jal shakti انہوں نے کہا کہ لوگوں کو پیاس بجھانے کے علاوہ روز مرہ کی ضروریات کے لیے ندی، نالوں کا پانی استعمال میں کرنا پڑتا ہے۔ مقامی لوگوں کے مطابق محکمہ جل شکتی کی جانب سے وقتاً فوقتاً پانی سپلائی کیا جاتا ہے لیکن وہ بھی کم مقدار میں جس سے ضروریات پورا کرنا ممکن نہیں ہوتا جبکہ وہ پانی استعمال کے قابل بھی نہیں ہوتا۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ مقامی واٹر فلٹریشن پلانٹ ناکارہ ہو چکا ہے اور لوگوں کو گندہ پانی سپلائی کیا جاتا ہے۔

مقامی باشندوں نے محکمہ جل شکتی کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ ’گرمی کے ایام میں لوگ پانی کی ایک ایک بوند کو ترس رہے ہیں۔ محکمہ جل شکتی کے حکام سے کئی بار گزارشات کے باوجود لوگوں کو پانی فراہم نہیں کیا جا رہا۔‘‘ Protest Against Jal Shakti over Drinking Water Scarcity in Sher Colony Soporeوہیں اس ضمن میں ای ٹی وی بھارت کے نمائندے نے محکمہ جل شکتی کے AEE سوپور سے رابطہ قائم کیا تو انہوں نے دعویٰ کیا کہ ’’شیر کالونی، سوپور میں پینے کے صاف پانی کی قلت نہیں ہے۔‘‘ انہوں نے کہا کہ گرمیوں میں لوگ ضرورت سے زیادہ بھی حتی کہ غیر ضرورتی چیزوں میں پینے کا پانی استعمال میں لاتے ہیں جس سے بعض اوقات پانی کی عارضی قلت پیدا ہو جاتی ہے۔

مزید پڑھیں: Protest Against Jal Shakti Dept in Budgam: ’سو فیصد آبادی کو پانی فراہم کرنے کے دعوے کھوکھلے‘

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.