ETV Bharat / city

Impact Of Weekend Lockdown in Doda: ہفتہ وار لاک ڈاؤن سے تاجر و عام لوگ پریشان

author img

By

Published : Jan 28, 2022, 3:40 PM IST

جموں و کشمیر میں کورونا کے بڑھتے معاملات کے پیش نظر یو ٹی انتظامیہ Covid Crises in J&K نے تمام اضلاع میں ویک اینڈ لاک ڈاؤن میں مزید توسیع کی Weekend Lockdown in J&k ہے۔ انتظامیہ کے مطابق لاک ڈاؤن جمعہ کی دوپہر 2 بجے سے پیر کی صبح 6 بجے تک نافذ رہے گا۔

traders-common-people-disturbed-by-weekly-lockdown-in-doda
ہفتہ وار لاک ڈاؤن سے تاجر وعام لوگ پریشان

ڈوڈہ: جموں و کشمیر کے دیگر اضلاع کی طرح ضلع ڈوڈہ میں بھی انتظامیہ کی طرف سے ہفتہ وار لاک ڈاؤن میں مزید توسیع Weekend Lockdown in Doda کی گئی ہے۔

یوٹی انتظامیہ کی طرف سے جموں و کشمیر میں کورونا وائرس کے بڑھتے معاملات پر قابو پانے کے لئے ہفتہ وار لاک ڈاؤن کو جمعہ کے روز دو بجے سے ہی شروع کرنے کے احکامات جاری کیے Covid Crises in J&K ہیں۔

ہفتہ وار لاک ڈاؤن سے تاجر وعام لوگ پریشان

اسی تناظر میں جمعہ کے روز ڈوڈہ میں پولیس کی طرف سے بندشیں عائد کی گئیں اور پولیس کے اہلکاروں نے پورے شہر کے گلی کوچوں میں غیر ضروری خدمات، نقل و حرکت پر پابندی کو یقینی بنانے کے خاطر بندشیں عائد کی ہیں۔

اس دوران کورونا ایس او پیز کی مکمل پاسداری کے لیے ضلع کے داخلی و خارجی راستوں پر اضافی فورسز کو تعینات کیا گیا ہے۔ ہفتہ وار لاک ڈاؤن پر عوام نے اپنے رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کورونا انفیکشن کو روکنے کے لئے اُنہوں نے تمام سرگرمیان بند کر دی ہیں اور ہمیشہ سے انتظامیہ کو تعاون دیا ہے۔

مقامی لوگوں کے مطابق ضلع میں کورونا کا کوئی خاص اثر نہیں ہے۔ اس لیے یہاں لاک ڈاؤن کے اوقات میں مزید توسیع کرنا بلا جواز ہے۔

وہیں تاجر پیشہ افراد کا کہنا ہے کہ لاک ڈاؤن سے ان کے کاربار میں منفی اثرات مرتب ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تاجر پیشہ افراد نے بینک سے قرضہ لے کر تجارت شروع کی، لیکن انتظامیہ کے نئے احکمات سے ان کی روزی روٹی پر برا اثر پڑا ہے۔


یہ بھی پڑھیں:Mughal Darbar Restaurant Sealed in Srinagar: کورونا لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرنے پر مغل دربار ریستوراں سیل

انہوں نے مزید کہا کہ اگرچہ جموں شہر جہاں ہزاروں لاکھوں کی بھیڑ جمع رہتی ہے لیکن تاجروں نے ڈی سی کے ساتھ مشاورات کر کے دکانوں کو شام تک کھلے رکھنے پر اتفاق کیا۔

تاجر افراد کا کہنا ہے کہ انتظامیہ نے مشاورات کے بغیر یکطرفہ فیصلہ لے کر ہفتہ وار لاک ڈاؤن میں مزید توسیع کی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.