ETV Bharat / state

سنبھل میں انڈیا اتحاد کے امیدوار ضیاءالرحمن برق کو اپنی کامیابی کا پورا یقین - Lok Sabha Election 2024

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : May 1, 2024, 9:00 PM IST

سنبھل اتحاد کے امیدوار ضیاءالرحمن کو اپنی کامیابی کا پورا یقین
سنبھل اتحاد کے امیدوار ضیاءالرحمن کو اپنی کامیابی کا پورا یقین

Zia Rahman Barq Reaction On Election سنبھل پارلیمانی حلقہ سے انڈیا اتحاد کے امیدوار ضیاءالرحمن برق نے کہاکہ عوام نے بی جے پی کو مسترد کردیا ہے۔ ہمیں عام لوگوں کی بھر پور حمایت حاصل ہے اور اس بنیاد پر ہمیں جیت کا پورا یقین ہے۔

ضیاءالرحمن برق

سنبھل:ملک کی دوسری ریاستوں کی طرح اتر پردیش میں بھی لوک سبھا انتخابات کے مدنظر سیاسی گہماگہمی زوروں پر جاری ہے۔ بی جے پی، ایس پی اور بی ایس پی سمیت تمام سیاسی جماعتیں ووٹرز کی توجہ اپنی اپنی طرف مبذول کرانے کی کوشش میں مصروف ہیں۔ اتر پردیش کے سنبھل پارلیمانی حلقہ میں انڈیا اتحاد کے امیدوار ضیاءالرحمن اور بی جے پی کے امیدوار پرمیشور لال سینی کے درمیان دلچسپ مقابلہ ہونے کا امکان ہے۔

ای ٹی وی بھارت اردو سے بات کرتے ہوئے انڈیا اتحاد کے امیدوار ( سماج وادی پارٹی) ضیاء الرحمان برق نے کہا کہ وہ جن ایشوز پر الیکشن لڑ رہے ہیں وہ سب عوام کے مسائل ہیں۔عوام اس وقت پریشان حال ہے۔مرکز میں بی جے پی کی قیادت والی مرکزی حکومت عوام کی پریشانیوں کو دور کرنے کے لئے کبھی بھی خاطر خواہ قدم نہیں اٹھائی ہے۔

ایس پی کے امیدوار نے کہاکہ ہم مہنگائی، بے روزگاری جیسے تمام اہم مسائل کو لے کر عوام کے درمیان جائیں گے۔ہمیں عوام کی پریشانیوں کا علم ہے۔ تعلیم، صحت اور بہتر مستقبل کے لیے عوام سے ووٹ مانگ رہے ہیں۔ آج ملک بھر میں مہنگی تعلیم کی وجہ سے لوگ پریشان ہیں۔ حکومت عوام کو روزگار نہیں دے رہی، ہم بہتر مخلوط حکومت بنائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:سنبھل پارلیمانی حلقہ سے بی جے پی کے امیدوار کو اپنی جیت کا یقین - Lok sabha Election 2024

ان کا مزید کہنا تھا کہ ملک کے وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا تھا کہ اگر مرکز میں کانگریس کی حکومت آئی تو آپ کی جائیداد کو مسلمانوں کو دے دیں گے ۔بھلا کبھی ایسا ہوا ہے۔بی جے پی عام لوگوں کو گمراہ کر رہی ہے کیونکہ ان کے پاس ترقیاتی منصوبے نہیں ہیں۔وہ صرف نفرت کی سیاست کرتے ہیں ۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.