ETV Bharat / state

نتن گڈکری کی ریلی میں طلبہ کی شرکت پر الیکشن کمیشن نے کارروائی کا حکم دیا - Lok Sabha Election 2024

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Apr 24, 2024, 1:26 PM IST

نتن گڈکری کی ریلی میں طلبہ کی شرکت پر الیکشن کمیشن نے کارروائی کا حکم دیا
نتن گڈکری کی ریلی میں طلبہ کی شرکت پر الیکشن کمیشن نے کارروائی کا حکم دیا

مرکزی وزیر اور ناگپور لوک سبھا حلقہ کے بی جے پی امیدوار نتن گڈکری کی انتخابی مہم میں اسکولی طلبہ نے شرکت کی تھی۔ اس معاملے میں کانگریس کے چیف ترجمان اتل لونڈے نے الیکشن کمیشن کو کارروائی کا حکم دیا۔

ناگپور: ناگپور میں مرکزی وزیر نتن گڈکری اور بھارتیہ جنتا پارٹی کے امیدوار کی مشکلات بڑھ سکتی ہیں۔ لوک سبھا انتخابی مہم کے دوران نتن گڈکری کی ریلی میں کچھ اسکولی طلبہ کے حصہ لینے پر کانگریس کے چیف ترجمان اتل لونڈے نے الیکشن کمیشن میں شکایت درج کرائی ہے۔ اس حوالے سے الیکشن کمیشن نے انکوائری کے بعد کارروائی کی ہدایت دی ہے۔

کانگریس کے چیف ترجمان اتل لونڈے نے کہا کہ نتن گڈکری کی میٹنگ میں اسکولی طلباء کی شرکت پائی گئی ہے۔ اس معاملے میں الیکشن کمیشن نے اسکول کے خلاف بھی کارروائی کا حکم جاری کیا ہے۔ لیکن الیکشن کمیشن کی تجویز کردہ یہ کارروائی غلط ہے۔ امیدوار کے خلاف بھی کارروائی کی جانی چاہئے۔

​​کانگریس کے ترجمان اتل لونڈے نے الزام لگایا کہ نتن گڈکری کی جانب سے انتخابی مہم کے لیے اسکولی بچوں کا استعمال ماڈل ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی ہے۔ اتل لونڈے نے 3 اپریل کو الیکشن کمیشن میں شکایت کی تھی۔ جس میں انہوں نے نتن گڈکری کے خلاف کارروائی کا بھی مطالبہ کیا۔

یہ انکشاف ہوا ہے کہ نتن گڈکری کی انتخابی ریلی میں طلبہ نے شرکت کی تھی۔ اس معاملے میں الیکشن کمیشن نے الزامات ثابت ہونے پر کارروائی کا حکم دیا ہے۔ مزید اسکول کے پرنسپل سے تفتیش کی جارہی ہے اور جلد ہی کارروائی کی جائے گی۔ یہ واضح طور پر دیکھا گیا ہے کہ لوک سبھا انتخابی مہم کے دوران نتن گڈکری کے استقبال کے لیے اسکولی طلبہ کو غیر ضروری طور پر استعمال کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: مبینہ گمراہ کن ویڈیو کلپ پر نتن گڈکری نے کانگریس کو قانونی نوٹس بھیجا، معافی کا مطالبہ کیا

ذرائع کے مطابق اتل لونڈے کی جانب سے لگائے گئے الزامات ثابت ہونے پر ایجوکیشن آفیسر (سیکنڈری) کو اسکول کے ڈائریکٹر کے خلاف قواعد کے مطابق کارروائی کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.