ETV Bharat / sports

یشسوی اور سرفراز مستقبل کے اسٹار کھلاڑی ہیں: سورو گنگولی

author img

By UNI (United News of India)

Published : Feb 19, 2024, 5:59 PM IST

Updated : Feb 19, 2024, 6:07 PM IST

یشسوی اور سرفراز مستقبل کے اسٹار کھلاڑی ہیں :سورو گنگولی
یشسوی اور سرفراز مستقبل کے اسٹار کھلاڑی ہیں :سورو گنگولی

Sourav Ganguly React ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سورو گنگولی نے کہاکہ نوجوان بلے باز یشسوی جیسوال اور سرفراز کے ٹیسٹ کیرئیر شاندار انداز ہوا ہے۔دونوں بلے بازوں کو اب غیر ملکی دورے کے دوران اپنی اپنی صلاحئت کا لوہا منوانا ہوگا۔دونوں اچھا کھیل رہے ہیں۔

یشسوی اور سرفراز مستقبل کے اسٹار کھلاڑی ہیں: سورو گنگولی

کولکاتا:مغربی بنگال کے دارالحکومت کولکاتا میں واقع عالمی شہرت یافتہ ایڈن گارڈنس میں ایک الوادعی تقریب میں شرکت کرنے آنے آئے ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سورو گنگولی نے کہاکہ یشسوی جیسوال اور سرفراز خان مستقبل کے کھلاڑی ہیں۔ ان دونوں کو اگلے چند برسوں تک شاندار کارکردگی کا مظاہرے کا سلسلہ جاری رکھنے کی کوشش کرنی ہوگی۔

سورو گنگولی نے کہاکہ انگلئنڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں یشسوی جیسوال نے توقعات سے بڑھ کر کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔انگلینڈ کے بالنگ حملے کو کسی بھی قیمت پر نظر انداز میں کیاجاسکتا ہے۔انگلینڈ میں اب عالمی سطح کے باہر ہیں۔ان گیندبازوں کے خلاف یشسوی جیسوال نے جس انداز میں بلے بازی کا مظاہرہ کیا ہے وہ قابل تعریف ہے۔

ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے سابق صدر سورو گنگولی نے کہاکہ سرفراز خان کی کارکردگی لاجواب رہی ہے۔سرفراز نے شاندار انداز میں کیرئیر کا آغاز کیا ہے۔سرفراز کی دونوں اننگز میں نصف سنچری نے یہ ثابت کر دیا کہ وہ مستقبل کا کرکٹر ہے۔سرفراز نے ٹیسٹ کی دونوں اننگز میں پختہ ذہنیت کا ثبوت دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:ڈیبیو ٹیسٹ میں ہی سرفراز خان کا بڑا کارنامہ، سنیل گاوسکر کے ریکارڈ کی برابری

ان کا کہنا ہے کہ میرے خیال سے اگر فرسٹ اننگ میں سرفراز کی سنچری مکمل ہوجاتی ہے تو بات ہی کچھ اور ہوتی لیکن کوئی اس کے سامنے لمپبی اننگ کھیلنے کے مواقع ہیں۔ انگلینڈ کی ٹیم کی کارکردگی کے سوال پر سورو گنگولی نے کہاکہ رواں ٹیسٹ سیریز میں انگلیش ٹیم واپس نہیں آ سکتی ہے۔ہندوستان کو اس کی سرزمین پر ہرانا کسی بھی ٹیم کے لئے مشکل ہے۔

Last Updated :Feb 19, 2024, 6:07 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.