ETV Bharat / sports

ڈیبیو ٹیسٹ میں ہی سرفراز خان کا بڑا کارنامہ، سنیل گاوسکر کے ریکارڈ کی برابری

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Feb 18, 2024, 10:07 PM IST

Sarfaraz Khan Record سرفراز خان نے ٹیسٹ ڈیبیو کی دونوں اننگز میں پچاس پلس اسکور کرنے والے چوتھے بھارتی بلے باز بن گئے ہیں۔ اس سے پہلے یہ کارنامہ دلاور حسین، سنیل گاوسکر اور سریش ایئر انجام دے چکے ہیں۔ سرفراز خان نے پہلی اننگ میں 62 اور دوسری اننگ میں 68 ناٹ آوٹ رنز بنائے تھے۔

Sarfaraz Khan Equals Sunil Gavaskar's Feat in the debut Test
ڈیبیو ٹیسٹ میں ہی سرفراز خان کا بڑا کارنامہ، سنیل گاوسکر کے ریکارڈ کی برابری

راجکوٹ: سرفراز خان نے بھارت اور انگلینڈ کے درمیان تیسرے ٹیسٹ کے چوتھے دن ناٹ آوٹ 68 رنز کی شاندار اننگز کھیل کر کرکٹرز کی مایہ ناز فہرس میں شامل ہو گئے۔ جس میں سابق عظیم کرکٹر سنیل گواسکر بھی شامل ہیں۔ سرفراز بھارت کے لیے اپنے ٹیسٹ ڈیبیو کے دونوں اننگز میں 50 پلس سکور کرنے والے چوتھے بلے باز بن گئے ہیں۔

اس سے پہلے دلاور حسین نے 1934 میں انگلینڈ کے خلاف کولکتہ میں یہ کارنامہ انجام دیا تھا جبکہ گواسکر نے 1971 میں ویسٹ انڈیز کے خلاف پورٹ آف اسپین میں کھیلتے ہوئے یہ کارنامہ انجام دیا تھا۔ 2021 میں کانپور کے خلاف ٹیسٹ میں بالترتیب 105 اور 65 رنز کی اننگز کھیل کر اس فہرست میں شریاس ایئر تیسرے نمبر پر ہیں۔

اب اس فہرست میں سرفراز خان چوتھے نمبر پر آگئے ہیں، سرفراز خان نے دوسری اننگز میں 72 گیندوں میں 68 رنز کی اننگز کھیلی۔ جس میں 6 چوکے اور تین چھکے شامل تھے۔ پہلی اننگز میں سرفراز نے 66 گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے 62 رنز بنائے تھے جس میں 9 چوکے اور ایک چھکا شامل تھا۔

سرفراز خان نے دن کا کھیل ختم ہونے کے بعد پریس کانفرنس میں کہا تھا کہ ان کے والد کا خواب تھا کہ وہ فاتح بھارتی ٹیم کے لیے کھیلیں۔ آج ان کے والد کا خواب پورا ہو گیا ہے۔ واضح رہے کہ سرفراز خان کو ٹیسٹ کرکٹ میں ڈیبیو کرنے کے لیے طویل جدوجہد کرنی پڑی۔ فرسٹ کلاس کرکٹ میں ان کے نام بہت زیادہ رنز ہیں اور وہاں ان کی اوسط 69 کے قریب ہے۔ سرفراز نے 45 فرسٹ کلاس میچ کھیلے ہیں جس میں 14 سنچریاں اور 11 نصف سنچریاں شامل ہیں۔ انھوں نے کل 3,912 رنز بنائے اور ناٹ آوٹ 301 رنز ان کا سب سے بڑا اسکور ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سرفراز خان ڈیبیو: بیٹے کی محنت رنگ لائی اور ایک والد کا خواب سچ ہوگیا

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.