ETV Bharat / sports

انگلینڈ اور آئرلینڈ کا دورہ، پاکستانی ٹیم کا اعلان کل ہوگا - Pakistan Team announces

author img

By UNI (United News of India)

Published : May 1, 2024, 6:07 PM IST

انگلینڈ اور آئرلینڈ کا دورہ، پاکستانی ٹیم کا اعلان کل ہوگا
انگلینڈ اور آئرلینڈ کا دورہ، پاکستانی ٹیم کا اعلان کل ہوگا

Pakistan Announces 15 Member Squad For England: پاکستان کرکٹ ٹیم ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے قبل رواں ماہ انگلینڈ اور آئرلینڈ کا دورہ کرے گی جس کے لیے اسکواڈ کا اعلان کل کیا جائے گا۔

لاہور: پاکستان کرکٹ ٹیم نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے قبل رواں ماہ انگلینڈ اور آئرلینڈ کا دورہ کرنا ہے جس میں بالترتیب 4 اور 3 میچوں پر مشتمل ٹی 20 سیریز کھیلی جائیں گی۔ دونوں ممالک کے دورے کے لیے قومی اسکواڈ کا اعلان کل ہوگا۔سلیکشن کمیٹی کل پاکستانی ٹیم کا اعلان کرے گی۔

پاک آئرلینڈ ٹی 20 سیریز کا آغاز 10 مئی سے ہوگا۔ پاکستانی ٹیم یہاں 10، 12 اور 14 مئی کو ڈبلن میں آئرش ٹیم کے خلاف میدان میں اترے گی جس کے بعد گرین شرٹس انگلینڈ کے لیے اڑان بھریں گے۔دورہ انگلینڈ میں چار میچوں پر مشتمل سیریز کے میچز 22، 25، 28 اور 30 مئی کو کھیلے جائیں گے۔ پاکستان ٹیم انگلینڈ سر زمین سے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ مہم کے لیے امریکہ روانہ ہوگی۔

یکم جون سے امریکہ اور ویسٹ انڈیز میں شروع ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے پاکستانی اسکواڈ کا اعلان انگلینڈ کے خلاف پہلے میچ کے بعد متوقع ہے اور ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے اسکواڈ کا اعلان انگلینڈ کے خلاف پہلے میچ کے بعد متوقع ہے۔

یہ بھی پڑھیں؛گلیسپی کا پاکستانی کرکٹ ٹیم کو مشورہ

ذرائع کا کہنا ہے کہ فاسٹ بالر حارث رؤف اسکواڈ میں جگہ بنائیں گے، وہ کندھے کی انجری کی وجہ سے نیوزی لینڈ کے خلاف ہوم سیریز میں ٹیم کا حصہ نہیں تھے جب کہ وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان بھی پہلے سے بہت بہتر محسوس کر رہے ہیں جنہیں کیویز کے خلاف آخری دو میچوں میں ہمسٹرنگ انجری کے باعث آرام دیا گیا تھا۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.