ETV Bharat / sports

گلیسپی کا پاکستانی کرکٹ ٹیم کو مشورہ - Jason Gillespie On Pakistan

author img

By UNI (United News of India)

Published : Apr 30, 2024, 6:50 PM IST

گلیسپی کا پاکستانی کرکٹ ٹیم کو مشورہ
گلیسپی کا پاکستانی کرکٹ ٹیم کو مشورہ

Jason Gillespie Reaction گلیسپی نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے میڈیا پوڈ کاسٹ میں کہاکہ میرا ماننا ہے کہ آپ کو ایسا بننے کی کوشش نہیں کرنی چاہیے جو آپ نہیں ہیں۔ میں صرف یہ چاہتا ہوں کہ پاکستان کرکٹ ٹیم وہ کرکٹ کھیلے جو انہیں پسند ہے اور میرے لیے یہی اہم ہے۔

لاہور: پاکستان ٹیسٹ ٹیم کے کوچ گلیسپی نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے میڈیا پوڈ کاسٹ میں کہاکہ میرا ماننا ہے کہ آپ کس طرح آگے بڑھیں گے اس تعلق سے آپ کو پختہ ہونا ہوگا۔ میں وہاں جاکر کہوں گا کہ مثبت، جارحانہ اورتفریحی رہیں۔ اپنے چہرے پر مسکراہٹ کے ساتھ کھیلیں اور ہمارے مداحوں کو تفریح فراہم کریں۔ بعض اوقات آپ کو سخت محنت کرنی پڑتی ہے اور ٹیسٹ کرکٹ یہی ہے۔

انہوںنے کہاکہ اس میں آپ کی اسکل، ذہنیت اور صبر کا ٹیسٹ ہوتا ہے۔ اٹیک کرنے کا بھی وقت ہوتا ہے اور مخالف کے حملے کو برداشت کرنے کا بھی۔ اگر ہم مستقل مزاجی کا مظاہرہ کریں گے تو باقی چیزیں خود بخود ہو جائیں گی اور ہم کچھ جیت حاصل کرنے میں کامیاب ہو جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان ٹیسٹ ٹیم کا ہیڈ کوچ بننے کا موقع ملنا شاندارہے۔ یہ اعزاز کی بات ہے۔ میں دنیا کے مختلف حصوں میں طویل عرصے سے کوچنگ کر رہا ہوں لیکن اب تک کسی قومی ٹیم کا ٹیسٹ کوچ نہیں بنا۔ جب یہ موقع سامنے آیا تو میں نے بغیر کسی تاخیر کے اسے لپک لیا۔

یہ بھی پڑھیں:جنوبی افریقہ کی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ ٹیم کا اعلان، ایڈن مارکرم کے ہاتھ میں ٹیم کی کمان - T20 WC 2024

انہوں نے کہا کہ جس طرح سے پاکستان کھیلتا ہے اور اس کے پاس جتنے قابل اور ہنر مند کھلاڑی ہیں، اس گروپ کا حصہ بننا شاندار ہے اور امید ہے کہ میں ان کی ترقی، بہتری اور کچھ تفریحی کرکٹ کھیلنے میں مدد کر سکتا ہوں۔

یواین آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.