ETV Bharat / jammu-and-kashmir

جموں وکشمیر کے جی ایم سیز اور جی ڈی سیز سے منسلک اسپتالوں کے اوقات کار میں توسیع کا اعلان - Timings Changed For GMCs Hospitals

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Apr 4, 2024, 1:04 PM IST

GMC Srinagar and GMC Jammu and Government Dental College timings changed
GMC Srinagar and GMC Jammu and Government Dental College timings changed

جموں وکشمیر کے جی ایم سیز اور جی ڈی سیز سے منسلک اسپتالوں کے اوقات کار میں توسیع کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ اب صبح 9 بجے سے سہ پہر 5 بجے تک ان اسپتالوں کے اوقات کار رہیں گے۔

سرینگر: مریضوں کی دیکھ بھال کو بہتر بنانے کے لیے محکمۂ صحت وطبی تعلیم نے ایک اہم پیش رفت کے تحت جموں وکشمیر کے گورنمنٹ میڈیکل کالجز اور گورنمنٹ ڈینٹل کالجز سے منسلک سبھی اسپتالوں میں کام کے دنوں اور اوقات کار میں توسیع کا اعلان کر دیا ہے۔ اس حوالہ سے جمعرات کو باضابطہ ایک حکم نامہ جاری کیا گیا ہے۔ جس کی رو سے جی ایم سی سرینگر اور جی ایم سی جموں اور گورنمنٹ ڈینٹل کالجز سے منسلک اسپتالوں میں ڈاکٹر کے اوقات کار میں تبدیلی لاکر صبح نو بجے سے سہ پہر پانچ بجے تک رکھا ہے۔ تاہم سنیچر کو یہ وقت صبح 9 بجے سے لے کر دوپہر ڈیڑھ بجے تک ہی رہے گا۔ البتہ اس نئے اوقات کار میں دن کے ڈیڑھ بجے سے دوپہر 2 بجے تک لنچ بریک بھی رکھا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

جی ایم سی اننت ناگ میں ایم آر آئی سہولیات کا فقدان - No MRI Facility at GMC

ایسے میں اب مریضوں سے سرینگر کے ایس ایم ایچ اسپتال، بون اینڈ جوائنٹ برزلہ، چیسٹ ڈیزیز اسپتال، سپر اسپیشالٹی اور امراض خواتین کے بڑے اسپتال وغیرہ میں سنیچر کو چھوڑ کر ہفتہ کے سبھی دنوں میں صبح 9 بجے سے سہ پہر 5 بجے تک او پی ڈی میں علاج کروا سکتے ہیں۔

اس سے قبل مذکورہ اسپتالوں او پی ڈی اوقات کار تقریباً 11 بجے سے شروع کر 2 بجے تک ہی رہتا تھا۔اب چونکہ سرکاری کی جانب سے اٹھائے گئے اقدام سے بیماروں اور تیمار داروں کو کافی راحت ہو گی۔ اب مریض یاتیمار دار اپنے وقت کا بہتر طور تعین کر کے جی ایم سی کے منسلک اسپتالوں میں علاج کروا سکتے ہیں اور اس مثبت پہل سے مریضوں کی دیکھ بھال کو یقینی بنایا جاسکتا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.