ETV Bharat / entertainment

پنچایت 3 کے ریلیز کی تاریخ کا اعلان، جلد ہی ریلیز ہوگا ٹریلر - Panchayat 3 Announce Release Date

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : May 12, 2024, 7:38 AM IST

جتیندر کمار کی مشہور سیریز پنچایت کے تیسرے سیزن کی ریلیز کی تاریخ کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ سیریز کا ٹریلر جلد ہی ریلیز کیا جائے گا۔

Panchayat 3 Announce Release Date
پنچایت 3 کے ریلیز کی تاریخ کا اعلان (Panchayat: Instagram)

ممبئی: پنچایت ایک مشہور ویب سیریز ہے جو اپنی منفرد کہانی اور پلاٹ سے ناظرین کی توجہ اپنی جانب مبذول کرنے میں کامیاب رہی ہے۔ پچھلے کچھ عرصے سے پنچایت 3 کی ریلیز کو لے کر طرح طرح کی قیاس آرائیاں جاری ہیں۔ لیکن اب آخر کار انتظار ختم ہوا اور میکرز نے پنچایت 3 کی ریلیز کی تاریخ کا اعلان کر دیا ہے۔

غور طلب ہے کہ شائقین کے جوش و خروش کو برقرار رکھتے ہوئے میکرز نے ٹریلر کی ریلیز کی تاریخ بھی بتا دی ہے۔ اس سیریز میں جتیندر کمار، نینا گپتا اور رگھوبیر یادو مرکزی کردار میں ہیں۔

پنچایت 3 کے میکرز نے بالآخر ٹریلر کی ریلیز کی تاریخ کا اعلان کر دیا جس سے مداحوں کا جوش بڑھ گیا ہے۔ پرائم ویڈیو نے سیریز کا پوسٹر سوشل میڈیا پر جاری کیا اور اس کی ریلیز کی تاریخ کا بھی اعلان کیا۔ کیپشن میں لکھا کہ 'ٹریلر دیکھو، سیریز ابھی باقی ہے میرے دوست، 28 مئی کو صرف ایمیزون پرائم ویڈیو پر۔'

اس پوسٹ پر نیٹیزنز نے کئی تبصرے کیے، ایک صارف نے لکھا کہ سیکریٹری جی غائب ہیں، جبکہ دوسرے نے تبصرہ کیا کہ ابھی مزہ آئے گا، نہ بیڑو۔ ایک نے لکھا کہ دیکھ رہا ہے بنود؟ سیکریٹری صاحب کو چھپا کر کیسے پبلسٹی کی جا رہی ہے۔

واضح رہے کہ پوسٹر جاری کرتے ہوئے میکرز نے سیریز کی ریلیز کی تاریخ کے ساتھ ساتھ ٹریلر کی ریلیز کا بھی اعلان کیا۔ جس کو لے کر شائقین پہلے ہی پرجوش ہیں۔ 'پنچایت 3' کا ٹریلر 17 مئی کو ریلیز کیا جائے گا۔ پنچایت 3 کو 'دی وائرل فیور' نے پروڈیوس کیا ہے اور اسے دیپک کمار مشرا نے ڈائریکٹ کیا ہے، اسے چندن کمار نے لکھا ہے۔ اس سیریز کا پریمیئر ہندی میں ہوگا اور اسے تمل، تیلگو، ملیالم اور کنڑ میں ڈب کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.