ETV Bharat / entertainment

Youth Booked for Saying Farzi Dialogue فرضی ویب سیریز کا ڈائیلاگ بولنا مہنگا پڑا، ملک مخالف نعرہ سمجھ کر پولیس نے نوجوان کو گرفتار کیا

author img

By

Published : Mar 31, 2023, 12:57 PM IST

بنگلورو میں ایک نوجوان کو ملک مخالف نعرہ لگانے کے الزام میں گرفتار کرلیا، لیکن تحقیق میں یہ بات سامنے آئی کہ نوجوان محض شاہد کپور کی ویب سیریز فرضی کا ڈائیلاگ بول رہا تھا، جسے مقامی لوگوں نے غلط سمجھا اور پولیس میں اس کے خلاف شکایت درج کرا دی۔

شاہد کپور کی ویب سیریز کا ڈائیلاگ بولنا مہنگا پڑا
شاہد کپور کی ویب سیریز کا ڈائیلاگ بولنا مہنگا پڑا

بنگلورو: عوامی مقات پر اونچی آواز میں ویب سیریز یا فلمیں دیکھنا آپ کو پریشانی میں ڈال سکتا ہے اور اس کا تجربہ مغربی بنگال کے ایک نوجوان کو کرنا پڑا ہے، جسے عوامی مقات پر ویب سیریز کے ڈائیلاگ کو زور زور سے بولنے کو ملک دشمن نعرہ سمجھا گیا اور پولیس نے نوجوان کو سلاخوں کے پیچھے ڈال دیا ۔ تاہم بعد میں پولیس کو اپنی غلطی کا احساس ہوا اور نوجوان کو چھوڑ دیا۔ Youth Booked for Saying Farzi Dialogue

یہ واقعہ کرناٹک کے شہر بنگلورو کے مائیکو لے آؤٹ پولیس اسٹیشن کے تحت آنے والے بی ٹی ایم لے آؤٹ میں پیش آیا، جب مغربی بنگال سے تعلق رکھنے والے نوجوان پر پاکستان کے حق میں نعرے لگانے کا جھوٹا الزام لگایا گیا۔ یہ واقعہ 29 مارچ کی صبح اس وقت پیش آیا جب نوجوان بی ٹی ایم لے آؤٹ پر ہیڈفون پہنے حال ہی میں ریلیز ہونے والی بالی ووڈ اداکار شاہد کپور اور تمل اداکار وجے سیتھوپتی کی ہندی زبان کی ویب سیریز فرضی کو اپنے موبائل فون پر دیکھ رہا تھا۔

اس وقت نوجوان کے منہ سے کچھ مکالمے نکلے جنہیں 'پرو پاکستانی نعرہ' سمجھ لیا گیا۔ یہ سن کر مقامی لوگوں نے فوراً پولیس کو فون کیا اور اطلاع دی کہ کوئی پاکستان کے حق میں نعرے لگا رہا ہے۔ مائیکو لے آؤٹ پولیس کی ایک ٹیم بغیر کسی تاخیر کے موقع پر پہنچی اور فوری طور پر ملزم نوجوان کو اپنی تحویل میں لے کر پوچھ گچھ کی۔ انکوائری کے بعد ہی پوری کہانی کی حقیقت کا پتہ چل سکا۔

تفتیش کے بعد پولیس کو معلوم ہوا کہ نوجوان پاکستان کے حق میں نعرے نہیں لگا رہا تھا بلکہ وہ ویب سیریز فرضی کے محض مکالمے دہرا رہا تھا۔ پولیس نے تصدیق کی کہ نوجوان کا نعرہ ویب سیریز کا محض ایک ڈائیلاگ تھا نہ کہ پاکستان کے حق میں نعرہ تھا۔ نوجوان نے ہوٹل مینجمنٹ میں گریجویشن مکمل کیا ہے اور وہ بنگلور میں کام کر رہا ہے۔

واضح رہے کہ فرضی ایک بھارتی ہندی زبان کی بلیک کامیڈی کرائم تھرلر ویب سیریز ہے جسے راج اور ڈی کے پروڈیوس کرنے کے ساتھ ہدایتکاری بھی کی ہے۔ انہوں نے سیتا مینن اور سمن کمار کے ساتھ مل کر سیریز بھی لکھی ہے۔ اس میں شاہد کپور، وجے سیتھوپتی، کے کے مینن، راشی کھنہ اور بھوون اروڑہ اہم کردار میں ہیں۔ یہ ایک فنکار کی کہانی ہے جو جعلی پیسے بنانے کا فیصلہ کرتا ہے۔

مزید پڑھیں:Farzi Trailer شاہد کپور اور وجے سیتھوپتی کی ویب سیریز 'فرضی' کا ٹریلر ریلیز

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.