ETV Bharat / entertainment

اسٹینڈ اپ کامیڈین منور فاروقی کی پہلی ویب سیریز فرسٹ کاپی کا ٹیزر جاری - Munawar Faruqui

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Apr 13, 2024, 5:38 PM IST

بگ باس 17 اور لاک اپ جیسے ریائلٹی شو کے فاتح رہنے والے منور فاروقی اب اداکاری کی دنیا میں قدم رکھنے کے لیے تیار ہیں۔ عید کے موقع پر انہوں نے اپنی پہلی ویب سیریز کا ٹیزر جاری کر کے اپنے مداحوں کو حیران کر دیا ہے۔

Munawar Faruqui's first web series First Copy
اسٹینڈ اپ کامیڈین منور فاروقی کی پہلی ویب سیریز فرسٹ کاپی کا ٹیزر جاری

ممبئی: بگ باس 17 کے فاتح منور فاروقی کے مداحوں کی ایک بڑی تعداد ہے۔ گزشتہ جمعرات کو انہوں نے اپنے مداحوں کو خصوصی سرپرائز دیتے ہوئے انہیں عید کی مبارکباد دی۔ اسٹینڈ اپ کامیڈین اس سال اپنے کیریئر کو آگے بڑھانے کے لیے تیار ہیں۔ منور فاروقی نے اپنے سوشل میڈیا پر اپنی پہلی ویب سیریز کی نقاب کشائی کی۔ اس موقع پر انہوں نے سیریز کا ٹیزر بھی شیئر کیا ہے۔

11 اپریل کو منور فاروقی نے اپنے آفیشل انسٹاگرام پر اپنی پہلی سیریز 'فرسٹ کاپی' کا ٹیزر شیئر کرکے اپنے مداحوں کو عید کی مبارکباد دی۔ انہوں نے چاند کے ایموجی کے ساتھ کیپشن میں لکھا، 'عید مبارک۔'

غور طلب ہو کہ ایک منٹ تینتالیس سیکنڈ کا ٹیزر 1999 کی جھلک دکھاتا ہے۔ اس وقت ڈی وی ڈی ایک بڑا رجحان تھا۔ فلمیں جمعہ کو ریلیز ہوتی ہیں، بہت سے لوگ تجسس کی وجہ سے فلم کی 'فرسٹ کاپی' جمعرات کو اس کی سرکاری ریلیز سے پہلے ڈی وی ڈی پر محفوظ کر لیتے ہیں۔ ٹیزر کے آغاز میں منور کو کمپیوٹر پر کچھ کاپی کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔

  • " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data="">

یہ بھی پڑھیں:

واضح رہے کہ منور کی ویب سیریز فرسٹ کاپی کا ٹیزر جاری ہوتے ہی وائرل ہوگیا۔ فرسٹ کاپی کے ٹیزر کو شائقین اور ناظرین کی جانب سے مثبت ردعمل ملا۔ نہ صرف مداح بلکہ مشہور شخصیات نے بھی منور کی اداکاری کی تعریف کی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.